Print this page

کانفرنس میں شرکت کے لئے عالمی رہنما لندن پہنچ چکے ہیں۔

ایمزٹی وی دولت مشترکہ ممالک کی کانفرنس آج سے لندن میں شروع ہوگی لندن دولت مشترکہ ممالک کی کانفرنس آج سے لندن میں شروع ہوگی ، کانفرنس میں شرکت کے لئے عالمی رہنما لندن پہنچ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی لندن آمد کے موقع پر شدید احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، شہر میں چلنے والی ڈبل ڈیکر بسیں اور ویگنوں پر کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے بینرز آویزاں کئے جاچکے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جاری مودی سرکار کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے آزاد جموں کشمیر کی قیادت لندن پہنچ چکی ہے، جہاں کشمیری قیادت دولت مشترکہ ممالک کی کانفرنس کے موقع پر ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر اٹھارہ اپریل کو احتجاج کرے گی۔بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے لندن پہنچنے والوں میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، جماعت اسلامی کی امیر عبدالشید ترابی اور دیگر رہنما شامل ہیں، کشمیری قائدین دولت مشترکہ ممالک کی کانفرنس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نزیر احمد نے بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہائوس آف پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا تھا۔لارڈ نزیر احمد کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر نریندر مودی کے خلاف احتجاج تاریخی ہوگا، جب تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو آزادی نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔انہوں نے لندن میں بسوں پر پوسٹر لگا کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کو دکھانے کا بھی عندیہ دیا تھا، برطانوی رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچیوں کو ریپ کر کے شہید کرنے پر دولت مشترکہ کے ممالک اور اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں