ھفتہ, 20 اپریل 2024


لندن میں والدہ سے ملاقات کے بعد مریم نواز کی ٹویٹ

 

ایمز ٹی وی (لندن)نوازشریف اورمریم نوازنے گزشتہ رات لندن پہنچتے ہی کلثوم نوازسے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم اورصاحبزادی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لندن پہنچنے کے بعد ائر پورٹ سے اسپتال پہنچے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمریم نے نواز نے اس حوالےسے دو تصاویر شئیرکیں۔ مریم نواز نے والدہ کی صحت سے متعلق لکھا کہ ”امی سے 5 ماہ بعد ملاقات ہو رہی ہے، 5 طویل ماہ۔۔۔ وہ بہت کمزور اور زرد لگ رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ امی سمیت تمام ماو¿ں کو مکمل صحت سے نوازے“

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment