جمعرات, 25 اپریل 2024


ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر فادی محمد بطش کا قتل

 

کوالالمپور: ملائیشیا میں قتل کئے جانے والے فلسطینی پروفیسر فادی محمد بطش کے لواحقین نے قتل کا الزام اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر عائد کر دیا۔ گذشتہ دنوں ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا کہ جب وہ فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہے تھے۔ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک فلسطینی پروفیسر اور حماس کے رکن کو دو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کے بعد مقتول کے خاندان نے اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد پر ان کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ قتل کے واقعے سے متعلق ملائشیا کی پولیس کا کہنا تھا کہ 35 سالہ پروفیسر فادی محمد بطش پر ہفتے کو علی الصباح موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کا مزید کہا تھا کہ جس وقت فادی محمد ابطش کو گولی سے نشانہ بنایا گیا اس وقت وہ نماز فجر کی ادائی کے لیے پیدل مسجد میں جا رہے تھے بعد ازاں دونوں حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خیال رہے کہ غزہ میں مقیم ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ہم اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو قتل کا ذمے دار سمجھتے ہیں اور اسی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، جبکہ دوسری جانب حماس نے اپنے الگ سے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر بطش اس کے ایک رکن تھے، وہ ایک ریسرچ سائنسدان تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment