بدھ, 24 اپریل 2024


ایران میں پہلوی خاندان کے بانی کی لاش بر آمدایران

 

ایمز ٹی وی (تہران )ایران میں شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش برآمد ہوئی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حنوط شدہ لاش شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی ہو جنہیں انتقال کے کچھ عرصے بعد مئی 1944 ء کو اسی مقام پر دفن کیا گیا تھا، جس کے لیے معروف آرکیٹیکچر نے مقبرہ بھی ڈیزائن کیا تھا۔ حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا میں شائع ہوی ہیں ان میں سے اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔

31301870 1671545266271430 2160715269712904192 n

ایران کے آخری ولی عہد اور شاہ ایران کے پڑ پوتے نے بھی اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ حنوط شدہ لاش رضا پہلوی کی ہی ہے اس لیے ایرانی حکومت ہمیں لاش تک رسائی دے تاکہ حتمی تصدیق عمل میں لائی جاسکے۔

واضح رہے کہ رضا خان نے 1921ءمیں فارس کے قاجار خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ کر خود وزیر اعظم بن گئے تھے اور فارس کا نام ایران میں تبدیل کر دیاتھا، رضا خان نے خود کو شاہ ایران کا لقب دیا اور اپنے خاندان کے لیے پہلوی کی کنیت اختیار کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment