جمعرات, 25 اپریل 2024


ملائشیا میں عام انتخابات ، سابق وزیر اعظم کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی

 

ایمزٹی وی(ملائیشیا)ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی جماعت کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14.9 ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے تک کا تھا۔
پارلیمنٹ کی 222 نشستوں میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کامیاب ہوگی، اس انتخابات سے سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔
مہاتیر محمد اور حکمران جماعت کے رہنما نجیب رزاق کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment