بدھ, 24 اپریل 2024


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے، قتل عام رکوانا ہے تو آزادی کی جدوجہد ترک کردو۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 6 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment