جمعہ, 19 اپریل 2024


لاکھوں مسلمانوں کا خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین

 

ایمزٹی وی(ریاض)دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کی بالکل سیدھ میں آ گیا، جس کی مدد سے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا۔
واضح رہے کہ سال میں 2 مرتبہ سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ آج 28 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment