ھفتہ, 20 اپریل 2024


ہالینڈ میں چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور

ایمزٹی وی(ہالینڈ)ہالینڈ میں ایوان زیریں کے بعد سینیٹ نے بھی عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظورکرلیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے ایوان زیریں نے 2016 میں عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، قانون کے اطلاق کے لیے اسے سینیٹ سے بھی منظوری درکارتھی اور2 سال بعد ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) نے بھی اس قانون کی منظوری دے دی ہے۔

قانون کے مطابق ہالینڈ میں ایسے مقامات پرچہرے کونہیں چھپایا جاسکے گا، جہاں شناخت لازمی ہے۔ ان مقامات میں سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولزاوراسپتال شامل ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو 500 یورو تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ 

واضح رہے کہ یورپ کے کئی ممالک میں خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی کے قوانین منظور ہوچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment