جمعہ, 19 اپریل 2024


فغانستان کے شمالی صوبےپر طالبان کا قبضہ

 

ایمزٹی وی (فاریاب)افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے 100 افغان فوجی لاپتہ ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے فاریاب کے ضلع بل چراغ پر طالبان نے بڑا حملہ کیا ہے۔ شدید لڑائی کے بعد ضلع پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہاں موجود 100 افغان فوجیوں کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے ہوں اور اب وہ طالبان کی حراست میں ہوں۔

فاریاب کے ہی ایک اور ضلع گریزوان میں بھی جنگجوؤں اور افغان افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور اس پر بھی قبضہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر افغان دارالحکومت کابل میں بھی صبح سویرے دو راکٹ آ کر پھٹے ہیں۔ راکٹ کلی زمان خان کے علاقے میں گرے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 15 اگست کو بھی عسکریت پسندوں نے فاریاب کے ضلع غرمچ میں حملہ کرکے فوجی اڈے پر قبضہ اور وہاں موجود درجنوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس حملے میں 43 افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 10 اگست سے طالبان نے ملک کے مختلف حصوں میں حملوں کی نئی مہم شروع کی ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس مہم میں سب سے خوفناک لڑائی غزنی شہر میں ہوئی جہاں 200 سے زائد افغان فوجی مارے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment