Print this page

کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔ ملیحہ لودھی

 

 
.ایمز ٹی وی(نیویارک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن اورسیکیورٹی کے لیے مسئلہ کشمیراورفلسطین کا حال ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین واخلاقیات سے ماورا اقدامات ہورہے ہیں، مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کوبنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین میں دوریاست کے حل کومنصوبہ بندی کے تحت ختم کیا گیا، انہوں نے اس بات پرزود دیا کہ دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ عزم اورکوشش ضروری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تنازعات کے ثالثی اور ان کے حل سے متعلق سیمینار سے ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرکئی دہائیوں سے عملدرآمد نہیں ہوا۔
پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد میں ناکام نہیں ہونا چاہیئے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں