جمعہ, 19 اپریل 2024


فرانس میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ

 

(تہران) فرانس میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا جس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ ایران نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
گذشتہ روز جمعے کے دن کچھ افراد نے پیرس میں ایرانی سفارتخانے پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں اس عمارت کو نقصان بھی پہنچا، ایرانی حکام نے واقعے کے خلاف شدید مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے حملے کے بعد مناسب ردعمل کا اظہار نہیں کیا، تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو سفارتی مشن متاثر ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سفارت خانے پر ہونے والے اس حملے کے محرکات اب تک واضح نہیں ہوسکے، تاہم حکام نے کارروائی شروع کردی ہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 8 ستمبر کو عراق میں جاری پر تشدد مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی تھی۔
یاد رہے کہ مظاہرین نے صوبائی حکومت کی عمارت کو نذر آتش کردیا تھا، اس کے علاوہ بھی انھوں نے کئی ایک سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا تھا۔
عراق کے دیگر صوبوں میں آج بھی ہزاروں عراقی شہری بجلی ، پانی اور دیگر بنیادی خدمات کی عدم دستیابی یا ان کے پست معیار پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment