جمعہ, 19 اپریل 2024


تائیوان میں ٹرین حادثہ،18افراد ہلاک کئی زخمی

 

تائیوان: تائیوان میں خطرناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تائیوان کے شمال مشرق علاقے میں تیز رفتار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے باعث اٹھارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں366افراد سوار تھے جو تائپے سے ضلع تائے تونگ جارہی تھی۔ٹرین مقررہ مقام پر پہچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئی اور پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے کی اصل وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment