منگل, 23 اپریل 2024


بھارتی افواج کا کشمیری نہتوں پر کیمیائی ہتھیار کا استعمال

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے وحشیانہ اقدامات پر اتر آئی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے 

کشمیری میڈیا نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ رپورٹ دی ہے۔ شوپیاں میں گزشتہ روز دو کشمیریوں کی شہادت میں بھی کیمیکل ہتھیار استعمال ہوئے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔ حریت قیادت نے کہا ہے کہ نہتے عوام پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کیخلاف جرم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے بڈگام میں مختار احمد اور پامپور میں محمد امین کو شہید کردیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment