ھفتہ, 20 اپریل 2024


سعودی شہزادہ خالد بن طلال ایک سال کی قید کے بعد رہا

ریاض: سعودی شہزادے خالد بن طلال ایک سال کے بعد جبری قید سے رہا ہو کر بحفاظت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھتیجے شہزادہ خالد بن طلال ایک سال قید میں رہنے کے بعد بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔ اہل خانہ نے شہزادے کی رہائی کی تصدیق کی ہے تاہم سعودی حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادی ریم بنت الولید نے خالد بن طلال کی اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ با اعتماد اور پُر مسرت نظر آرہے ہیں اور اپنے بیٹے کو گلے لگا رہے ہیں جو کافی برسوں سے کوما میں ہے۔ شہزادہ خالد بن طلال کے بھائی ولید بن طلال کو بھی کچھ عرصے قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment