منگل, 23 اپریل 2024


پاک چین تجارت مقامی کرنسیوں میں کرنے کا فیصلہ

 

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اوررچینی قیادت میں معاہدہ طے پایا کے اب سے ڈالر نہیں بلکہ پاک چین کرنسیوں سے تجارت کی جائے گی۔
عمران خان کے دورہ چین کے تیسرے دن مشترکہ اعلامیے کے بعد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کہ دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارت کے معاہدے پر فوری طور پر عمل در مد کیا جائیگا۔مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کی خبر پہلی بار رواں سال کے آغاز میں سامنے آئی تھی اور اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے اب اس پر باضابطہ طور پر عمل در آمدکا فیصلہ بھی کیاگیاہے ۔
معاہدے کے مطابق پاکستان اور چین نے مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کا حجم دوگنا کر دیا ہے، پاکستانی کرنسی میں تجارتی حجم 165 ارب روپے سے بڑھا کر351 ارب روپے جبکہ چینی کرنسی میں تجارتی حجم 10 ارب یوآن سے بڑھا کر 20 ارب یوآن کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور چین کے مابین باہمی تجار ت میں ڈالر کا اہم کردارتھا اور تمام ترتجارتی معاملات اورلین دین ڈالر کے ذریعے ہی ہوتا رہاہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment