جمعرات, 25 اپریل 2024


امریکہ میں انسانیت کی ایک نئی مثال

امریکا۔ کیلیفورنیا کے شہر سیل بیچ میں ایک ڈونٹس کی دکان ایسی بھی ہے،
جہاں صبح سویرے گاہک آکر تمام اشیاءخرید لیتے ہیں تاکہ دکان کا مالک سکون سے جاکر اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کرسکے۔
کہا جاتا ہے کہ اس دنیا سے اچھائی کا خاتمہ ہوگیا ہے، لیکن اب بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جن کی وجہ سے یقین ہونے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔
جون چھان اور ان کی اہلیہ اسٹیلا سیل بیچ میں گذشتہ 30 سال سے ڈونٹس فروخت کر رہے ہیں لیکن گزشتہ ماہ اسٹیلا، دماغی بیماری 'برین اینیوریزم' (brain aneurysm) کا شکار ہوگئیں
جن کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کاروبار کی ذمہ داری بھی اکیلے جون کے کاندھوں پر آن پڑی۔وہ خود زیادہ وقت اسٹیلا کے ساتھ گزارنے کے خواہشمند ہیں
اب ہوتا یہ ہے کہ صبح ساڑھے 4 بجے سے گاہک جون کی دکان کے باہر جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور سارے ڈونٹس خرید لیتے ہیں
اور صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب جون کی دکان بالکل خالی ہوتی ہے، لیکن ان کی جیب میں رقم موجود ہوتی ہے اور دل میں گاہکوں کے لیے بے پناہ محبت انسانیت اور ہمدری کے جذبات اس دنیا سے مکمل طور پر ناپید نہیں ہوئے
ہیں ہر قد م پر دوسروں کی مدد کرنی چاہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment