ھفتہ, 20 اپریل 2024


ڈیموکریٹک یونین کی نئی صدرمنتخب

برلن:کاریَن باؤر جرمنی کی حکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی نئی لیڈر منتخب ہوگئیں۔

اس سے قبل جرمن چانسلر اینگلا مرکل 18 برس تک حکمراں جماعت کی لیڈر کے منصب پر فائز رہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاریَن باؤر کے مقابلے میں ارب پتی تاجر فریڈرچ مرز (Friedrich Merz) تھے، جن پر انھیں صرف 25 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

جانشین منتخب ہونے کے بعد کاریَن باؤر نے کہا کہ وہ ان ووٹوں کو پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، جنھیں پارٹی گنوا چکی ہے۔

کاریَن باؤر چانسلر اینگلا مرکل کی حمایت یافتہ اور وفادار سمجھی جاتی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کاریَن باؤر زیادہ تر چانسلر اینگلا مرکل کی پالیسیاں جاری رکھیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment