Print this page

امریکا میں طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

امریکا:امریکی ریاست الاباما میں چھوٹے طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ نے سڑک سے گزرنے والوں کو حیران کر دیا۔ الاباما میں سنگل انجن طیارے کے انجن میں خرابی پر پائلٹ کو ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، ہائی وے پر سفر کرنے والے دیگر افراد یہ منظر دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔ ایک ڈرائیور نے طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو بھی بنائی ،طیارے میں سوار دونوں افراد لینڈنگ میں محفوظ رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں