بدھ, 24 اپریل 2024


یہ خوبصورت لڑکی کون ہے ؟

 

باکو : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو آج تک سب نے ’گرین کٹس‘ میں ہی دیکھا ہے اور ان کی ایسی تصاویر بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں جو سادہ ملبوسات میں ہوں مگر ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ویمن کرکٹر کائنات امتیاز ان دنوں آذربائیجان میں ہیں جہاں انہوں نے ایک تصویر بنوائی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کیسا تھ شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی کیونکہ پہلی نظر میں انہیں پہچاننا ہی مشکل تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ کوئی فلمی ہیروئن ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بہت زیادہ پسند اور وائرل کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہے جبکہ کچھ مداحوں نے تو انہیں اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمائی کا مشورہ بھی دیدیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment