ھفتہ, 20 اپریل 2024


مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان سے2 افراد جاں بحق ہو گئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان نے ایک ہی خاندان کے دو افراد کی جان لے لی جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان میں برفانی طوفان سے تباہی مچ گئی، برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد ہلاک ہوگئے اور دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے برف کے ملبے تلے دبے 2 افراد کی لاشیں برنکال لی ہیں جن میں سے ایک لاش 12 سالہ لڑکی کی ہے جب کہ دیگر 2 افراد کی تلاش کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ اپنے گاوئں کوانا تریگم کی طرف جارہے تھے کہ اچانک برفانی طوفان کی زد میں آگئے اس دوران برفانی تودہ گرا جو اہل خانہ کو اپنے ساتھ لے گیا۔
واضح رہے کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آنے کے 5 واقعات ہوچکے ہیں جن میں 15 سے زائد افراد جاںبحق اور 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment