ھفتہ, 20 اپریل 2024


مودی کی آمدپرحریت قیادت نظربند

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی کی آمد کو کشمیریوں نے مصبیت قرار دے دیا۔ قابض فوج جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے چیکنگ کردی ہے۔ پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال جاری ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر ہڑتال ہے، جس کے باعث مریضوں کو ہسپتال جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور قابض فوج بھی جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے۔

جبکہ کشمیریوں کی ان کے اپنے شہروں میں ہی اجنبیوں کی طرح تلاشی لی جا رہی ہے، قابض فوج نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت کئی حریت رہنماں کو نظربند کر دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment