منگل, 23 اپریل 2024


پلوامہ حملےکےبعدبھارت نے پاکستانیوں کو48گھنٹوں کی وارننگ دےدی

 جے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔

بھارت کی اشتعال انگیزی اور وہاں مقیم مسلمانوں اورکشمیریوں پر حملوں کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔ راجستھان کے مقامی مجسٹریٹ نے مسلمانوں پرہونے والے حملوں اوران کی املاک کونقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد راجستھان میں موجود پاکستانی شہریوں کو شہرچھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروارکھی ہیں

بھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اوران کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment