جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل


روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے دنیا بھر کے 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں سائبر سیکیورٹی سب سے کم ہے، ان ممالک میں انٹرنیٹ صارفین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ادارے نے 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چاہے موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے استعمال کیا جائے، سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔تحقیق میں دنیا کے صرف 60 ممالک کو شامل کیا گیا
کیونکہ ان کے اعدادوشمار مکمل اور باآسانی دستیاب ہیں۔فہرست میں بنگلادیش سرفہرست ہے، جہاں تقریباً 36 فیصد انٹرنیٹ صارفین پر سائبر حملے ہوئے، دوسرے نمبر پر نائیجیریا رہا، جہاں 28.5 فیصد صارفین پر سائبر حملے ہوئے، ایران 28.07 فیصد کے ساتھ تیسرے، تنزانیا 28 فیصد کے ساتھ چوتھے، چین 25.6 فیصد کے ساتھ پانچویں اور بھارت 25.2 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کی فہرست کے مطابق سائبر حملوں سے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جبکہ انڈونیشیا آٹھویں، فلپائن نویں اور الجزائر دسویں نمبر پر ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment