بدھ, 17 اپریل 2024


آخر ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس دکھائی کیوں؟ بھارتی تنگ نظرحکومت نے 13 چینلز کو نوٹس جاری کردیے۔

 

نئی دہلی: بھارتی تنگ نظر حکومت نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس دکھانے پر 13 چینلز کو شو کاز نوٹس جاری کر کرتے ہوئے تنگ نظری کیایک اور مثال قائم کردی۔ تفصلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پاکستان سے الجھنے سے باز رہنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا پیغام واضح ہے، بھارت جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ بھارتی چینل ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز نے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ 20 منٹ اور 45 سیکنڈ تک بلاتعطل براہ راست نشر کرتے ہوئے ہدایات کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں بھارت کی وزارت و اطلاعات نشریات کی جانب سے ان تمام چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھیجےدیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے یہ پریس کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں پلومہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment