جمعرات, 25 اپریل 2024


پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ثالث کا کردارادا کرنے کی پیش کش

 

نیویارک: تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت میں کشیدگی پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی۔ ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کے مطابق سیکریٹری جنرل نے آج صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے ہیں۔ اور انھوں نے دونوں ممالک کو خطے میں امن وامان کیلئے مل بیٹھ کر مسائل کے حل کامشورہ دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خا تمے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے تھے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ہے لیکن سالمیت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بھارت کی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment