ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان اورچین گہرےدوست ہیں, شاہ محمودقریشی

بیجنگ : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین گہرےدوست ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر استوارہیں، سی پیک کےدوسرےمرحلےکےآغازسےترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی چائناانسٹیٹیوٹ فارانٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنےتاثرات قلمبند کئے۔
 
چینی اسکالرز سے خطاب میں شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان اورچین گہرےدوست ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر استوارہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
 
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پلواماواقعہ کےبعدبھارتی جارحیت کاجواب حوصلے،بردباری سےدیا، پاکستان خطےمیں قیام امن کا داعی ہے، جنوبی ایشیامیں تمام ہمسایوں کےساتھ پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں۔
 
شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت سےتصفیہ طلب امورمذاکرات سےحل کرنےکےخواہاں ہیں۔
 
یاد رہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج 3 روزہ دورے پر چین پہنچے تھے ، چینی سفیر، چین میں پاکستان کے سفیر اور سفارت خانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا تھا۔
 
وزیر خارجہ وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے ، مذاکرات میں سی پیک سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور خطےمیں امن صورتحال اورکثیرجہتی امورمیں دوطرفہ تعاون پر بھی بات ہوگی۔
 
دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
 
چند روز قبل حکومت نے پاک بھارت کشیدگی پر چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ کیا تھا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے میں بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
 
خیال رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment