Print this page

سعودی شہری نے گاڑی چلانے کےلیے پورا شاپنگ مال کرائے پر لےلیا۔

ریاض : سعودی شہری خریداری کےلیے گاڑی سمیت شاپنگ مال میں داخل ہوگیا،

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ایسے افراد موجود ہیں جن کے پاس دولت تو بے تحاشا ہے

لیکن خرچ کرنے کےلیے جگہ نہیں جس کےلیے وہ عجیب و غریب کام انجام دیتے رہتے ہیں

ایسا ہی کچھ سعودی عرب میں ہوا جب ایک شخص نے گاڑی چلانے کےلیے پورا شاپنگ مال کرائے پر لےلیا۔

سعودی شہری کی شاپنگ میں گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی

جس میں عرب شہری کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے القصر مال کی ایک منزل پر گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عرب شہری مال کے اند گاڑی چلاتے ہوئے ایک دکان کے سامنے رکا اور وہیں پارک کرکے شاپنگ کرنے دکان میں داخل ہوگیا۔

سیکیورٹی گارڈ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر پورا شاپنگ مال رینٹ پر حاصل کیا ہے تاکہ اندر گاڑی چلا سکے

پرنٹ یا ایمیل کریں