جمعہ, 19 اپریل 2024


وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے

 
 
 
 
 
 
واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ ہیں، ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
 
وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرامریکا کے تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہچ گئے، گئے، ان کا امریکا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے وہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان22جولائی کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
 
قبل ازیں ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔
 
وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
 
وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔
 
خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔
 
عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔
 
واضح رہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدراور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
 
وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سےخطاب بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی تئیس جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔
 
اس حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا، یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے، وہ امریکا کے سرکاری دورے کیلئے کمرشل پرواز کااستعمال کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment