جمعرات, 18 اپریل 2024


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے

 
 
 
واشنگٹن : وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی ، ملاقات میں باہمی تعلقات،افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 
نئے پاکستان میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے ، واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بڑی ملاقات آج ہوگی۔
 
شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے، اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی۔
 
وزیراعظم عمران خان اورصدرڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دو ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات،دوطرفہ تجارت،دفاعی تعاون اورافغان امن عمل پربات کی جائے گی جبکہ وزیراعظم ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
 
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیواورایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نیٹ وزیراعظم مختلف امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے ملیں گے۔امریکی ٹی وی کوانٹرویودیں گے اورامریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کریں گے۔
 
امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے ملاقات، کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سے ملاقات اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہیں۔
 
 
خیال رہے پاکستانی وفد میں چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اورآئی ایس آئی کے چیف بھی شریک ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے۔
 
یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں کہتاتھا افغانستان کاحل فوجی نہیں،آج ساری دنیا کہ رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا کیس رکھوں گا، آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے شرمندہ ہونے نہیں دوں گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment