بدھ, 24 اپریل 2024


چین کےساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

 
 
 
 
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں طاقت کے استعمال سے باز رہے۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ہانگ کانگ میں مظاہروں کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوجرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ یہ مسئلہ طاقت کا استعمال کیے بغیر ہی حل کر لیں گے۔
 
ادھر چین نے امریکا سمیت ان ممالک کے سربراہان کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے جو ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے کے حامی ہیں۔
 
خیال رہے کہ چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، گذشتہ ہفتے مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔
 
یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment