Print this page

ہابیل خان نےشعلوں میں گھرےمکان میں موجودبچےکوزندہ نکال کرلوگوں کےدل جیت لیے

برطانیہ: برطانیہ میں ایک ڈیلیوری بوائے ہابیل خان نے آگ کے شعلوں میں گھرے مکان میں موجود بچے کو زندہ نکال کر لوگوں کے دل جیت لیے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں 26 سالہ ہابیل خان کے چرچے زبان زد عام ہیں، ہابیل خان ایک کمپنی اسدا میں بطور ڈیلیوری بوائے خدمات انجام دیتے ہیں۔
 
نوجوان ہابیل خان کو کمپنی کی جانب سے کولیگ آف دا ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا (فوٹو : سوشل میڈیا)
 
ناٹنگھم شائر کے علاقے اسٹیپلی فورڈ میں ترسیل کے دوران ایک ماں اور لڑکے کو روتے ہوئے دیکھا تو مدد کو پہنچے۔ خاتون کا گھر مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں تھا اور اندر ایک شیر خوار بچہ بھی موجود تھا۔
 
ہابیل خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضر دماغی سے کام لیا اور کسی طرح گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور سات ہفتے کے بچے کو بحفاظت باہر نکال لے آئے۔ جس پر ماں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
 
ہابیل خان متاثرہ خاندان کے ساتھ اس وقت تک موجود رہے جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ نہیں گیا۔ میونسپل کمیٹی اور فائر بریگیڈ ادارے کی جانب سے ہابیل خان کو اسناد اور میڈل سے بھی نوازا گیا جب کہ کمپنی نے ہابیل کو کولیگ آف دا ایئر کی سند دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں