جمعہ, 19 اپریل 2024


کابل یونیورسٹی میں صبح مسلح افراد کا حملہ

کابل: کابل یونیورسٹی میں آج صبح مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں کتب میلے کا افتتاح جاری تھا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔

ایک طالب علم نےافغان میڈیا کو بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔

افغان حکام کاکہناہےکہ کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد نے حملہ کیا، ملزمان یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔

افغان حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئ جو یونیورسٹی کے اندر داخل ہوچکی ہے جبکہ طالب علموں کوکسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر پیش قدمی کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment