بدھ, 24 اپریل 2024


دوتعلیمی اداروں میں فائرنگ سےطالبعلم سمیت 3 افرادہلاک

امریکا کےدو تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات میں دو سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے کالج میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکےکالج کے دو سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نےفرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment