جمعرات, 18 اپریل 2024


حجاب کی وجہ سےلڑکیوں پرتعلیمی اداروں کےدروازے بند ہونےپرملالہ کاردعمل

برمنگھم: بھارت میں حجاب کی وجہ سے لڑکیوں پر تعلیمی اداروں کےدروازے بند ہونے پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس حوالےسےملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب کی وجہ سے مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہونے کو خوفناک قرار دیاہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر متاثرہ طالبات کا انٹرویو شیئر کیا جو ’کالج ہمیں پڑھائی یا حجاب میں سے کسی ایک چیز کے انتخاب پر مجبور کررہا ہے‘ کے عنوان سے ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’باحجاب لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک عمل ہے، کم یا زیادہ کپڑے پہننے کی صورت میں خواتین کو ایک شے سمجھنے کا رحجان اب بھی موجود ہے۔ بھارت کے حکمران ذہنی پسماندگی ختم کر کے مسلم خواتین کو دیوار کے ساتھ لگانے کے عمل کو فوری روکیں‘۔

اس ٹویٹ پر بھارتی شہری اس قدر آگ بگولہ ہوئے کہ انہوں نے ملالہ یوسف زئی پر ہی تنقید شروع کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment