منگل, 23 اپریل 2024


وزیر اعظم نواز شریف کا ہندوستانی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے انکار،،،،،

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آئندہ ہفتے کٹھمنڈو میں ہونے والے سارک کانفرنس کے موقع پر ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نیپال کے وزارت خارجہ کے ترجمانکے مطابق نواز شریف اپنی گاڑی ساتھ لے کر آئیں گے جبکہ دیگر ملکوں کے سربراہوں کو ہندوستان سے برآمد شدہ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

جب کے ترجمان نے اس خدشہ کی سختی سے تردید کردی کہ وزیر اعظم کا یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی تناو کا نتیجہ ہے،،،،

وزارت خارجہ کے ترجمان نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں وہ ہندوستان کی بنی ہوئی گاڑی استعمال نہیں کرنا چاہتے، جب امریکی صدر اآئے تھے تو وہ بھی اپنی گاڑی ساتھ لائے، یہ کوئی مسئلے والی بات نہیں۔

کانفرنس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، ہندوستان اور پاکستان کے رہنما شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متنازع سرحد لائن آف کنٹرول پر تعلقات انتہائی کشیدہ رہے تھے اور فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment