جمعرات, 18 اپریل 2024


لندن: حیات ریجنسی ہوٹل میں  گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے 12 افراد زخمی

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)-

 سنٹرل لندن کے معروف حیات ریجنسی ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہوٹل کا کچھ حصہ بھی زمیں بوس ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں  طبی امداد دی جا رہی ہے۔  آگ لگنے کے باعث انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل کو خالی کرا لیا جب کہ آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کی 80 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment