منگل, 16 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


حج پر تنقید کرنے پر بنگلہ دیش کے سیاست دان گرفتار-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

بنگلہ دیش کے سابق وزیر اور سینیئر سیاست دان عبدالطیف صدیق کو حج پر تنقید کرنے کے بعد امریکہ سے ملک آمد پر ڈھاکہ میں گرفتار کر لیا گیا ۔

صدیق کی گرفتاری کا مطالبہ اس وقت کیا گیا ہے جب صدیق نے ستمبر میں نیویارک میں ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’حج کے بالکل خلاف ہیں۔‘

ان کے اس بیان کے بعد بنگلہ دیش عوامی لیگ نے ان سے ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت واپس لے لی تھی اور مذہبی جماعتوں نے ان کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

بنگلہ دیش کے سابق وزیر عبدالطیف صدیق کی اس تقریر کے بعد اسلامی تنظیم حفاظتِ اسلام نے ان کو ’مرتد‘ قرار دے دیا۔

تاہم عبدالطیف صدیق نے  کہا کہ انھوں نے یہ بات  غیر رسمی نشست کے دوران کہی تھی نہ کہ کسی بڑے مجمعے کے سامنے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment