Print this page
جمعرات, 19 اپریل 2018 11:29

جامعہ کراچی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سراپااحتجاج

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اساتذہ ، طلبہ اور ملازمین پر مشتمل جامعہ کراچی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ داخلوں سے متعلق حکومتی گائیڈ لائن اکیڈمک کونسل کی توہین ہے، حکومت نے بل کے زریعے تمام جامعات کی خودمختاری ختم کردی ہے۔
اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر علی القدر ، ڈاکٹر ریاض اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل جامعہ کی خود مختاری پر ضرب ہے۔
اس فیصلے کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے بل کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی جب کہ جمعرات کو جامعہ میں یوم سیاہ منایا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

 

Read 1763 times