ھفتہ, 20 اپریل 2024
بدھ, 24 اکتوبر 2018 16:10

فیس بک میسنجر ایپ کو ری ڈیزائن کیاجارہاہے

 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے میسنجر ایپ میں ٹیبز (Tabs) کو کم کرکے اسے آسان بنانے کی کوشش جاری ہے تاکہ صارفین کو اس کے استعمال میں دشواری کم ہو۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی میسنجر ایپ کو ری ڈیزائن کر رہی ہے اور اس میں اب 9 کے بجائے 3 ٹیبز مہیا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب چیٹ باکس کو سیاہ کر کے استعمال کرنے جیسے کچھ مزید فیچرز بھی شامل کرنے کے امکانات ہیں۔ ٹیبز میں صرف چیٹ، پیوپل اور ڈسکور شامل ہوں گے جب کہ فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ فیس بک میسنجر کے نائب صدر اسٹان چوڈنوسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں ہم نے بہت ساری صلاحتیں حاصل کرلی ہیں لیکن سب اتنا آسان نہیں ہے، جیسے کہ یہ میسنجر ایپ آغاز میں ہوا کرتی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ میسنجر کا نیا ورڑن 9 ٹیبز کے بجائے 3 ٹیبز پر مشتمل ہوگا جس میں چیٹ ٹیب سے دوسرے صارف سے بات چیت ممکن ہوگی، پیوپل سے دوستوں کی کانٹیک لسٹ جب کہ ڈسکور سے میسجنگ بوٹ اور گیمز تک رسائی حاصل ہوگی۔

 

Read 2060 times

Leave a comment