پاکستان سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ سیلینہ خواجہ نے 7000 میٹر بلند ’اسپانٹک کی چوٹی‘ عبور کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سیلینہ کو ’پہاڑوں کی شہزادی‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ حال ہی میں قراقرم کی 7000 میٹر کی چوٹی عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ’کم عمر ترین کوہ پیماہ‘ بن گئی ہیں۔ ’اسپانٹک سوسبن‘ گلگت بلتستان کی نگار وادی میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلوں کی ذیلی پہاڑی چوٹی ہے۔ سیلینہ نے ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ’سخت محنت کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچا جاسکتا ہے‘۔ اس سے قبل سیلینہ نے 6000 میٹر بلند ’منگلی سر‘ کی پہاڑی کو عبور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کسی بچی نے بلند پہاڑی کو عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ نہیں بنایا۔ سیلینہ کی اگلی منزل دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ ہے جسے وہ عبور کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
10 سالہ پاکستانی لڑکی کا انوکھا ورلڈ ریکارڈ Featured
Tagged under
Latest from Reporter SS
- انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے کامرس ریگولرگروپ کےنتائج کااعلان
- ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 9 کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا
- پی سی بی چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کی بورڈمیٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
- نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کیلئےشیڈول کااعلان
- شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ میں100وکٹیں لینےوالےتیسرےبالربن گئے
K2_AUTHOR
Leave a comment