بدھ, 24 اپریل 2024

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کےامتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں بشمول امپروومنٹ آف گریڈ /مارکس (لاسٹ چانس)، بینیفٹ کیسز (لاسٹ چانس) اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار 27 اکتوبر سے 14نومبر 2023ء تک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخیں گزرنے کے بعد امتحانی فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 22نومبر 2022ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

میٹرک اور انٹر امتحانات کیلئے جامع اور یکساں ایس او پیز وضع کی جائیں، آن لائن تعلیم نےعدم مساوات کو فروغ دیا ہے اور امیر و غریب طلباء کے مابین تعلیمی خلاء کو وسیع کردیا ہے۔ یہ تجاویز سندھ کے ایک تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے تیار کیں جو وہ وزیر تعلیم کو بھیجنا جارہے تھے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی تباہ کاری اور پاکستان میں مئی اور جون میں اس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تجاویز دی ہیں کہ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کیلئے جامع اور یکساں ایس او پی وضع کی جائے کیوں کہ ملک بھر میں 50 لاکھ سے زائد طلبہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں شریک ہوں گے جس کیلئے ضروری ہوگا کہ50 لاکھ بچوں ساتھ آنے والے والدین کی اضافی نقل و حرکت سے بھی بچا جا سکے، اس کیلئے امتحانی مراکز قریبی یا اسی اسکول / کالج / انسٹیٹیوٹ یا کھلی جگہ میں قائم کئے جائیں اور ایک ادارے کے اساتذہ کو دوسرے قریبی ادارے میں امتحان لینے کی زمہ داری دی جائے اس طرح تین لاکھ سے کم اساتذہ امتحانی امور انجام دے سکیں گے۔

امتحانی مرکز میں اور امیدواروں کے درمیان اور آس پاس امتحان ہال / کلاس روم کے اندر اور کم از کم 4 فٹ فاصلہ برقرار رکھا جائے جب کہ ہر امیدوار کا درجہ حرارت امتحانی مرکز کے داخلے والے مقام پر ناپا جائے اور انویجلیٹرزکی ایک ٹیم انٹری پوائنٹ پر امیدواروں کی نگرانی کرے۔

امیدواروں کو کھانسی ، گلے کی سوزش ، فلو ، درجہ حرارت یا کورونا کی علامت ظاہر کرنے والے دیگر عام امیدواروں سے الگ تھلگ کیا جائے ۔ اور ایسے مشکوک امیدواروں کے لئے الگ الگ نشست کا انتظام کیا جائے گا۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں آن لائن تعلیم ایک بہترین حل ہے ، تاہم اب بھی برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں تعلیم یافتہ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے دوران آن لائن تعلیم نے امیر اور غریب طلباء کے مابین تعلیمی فاصلہ بڑھا دیا ہے۔

اس سال کے امتحانات اور تعلیمی سیشن خصوصا اسکول و کالج کورونا وائرس کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

آن لائن تعلیم نے عدم مساوات کو فروغ دیا ہے اور امیر اور غریب طلباء کے مابین تعلیمی خلاء کو وسیع کردیا ہے۔ اس طرح تمام نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ امتحان 2020ء کے انعقاد اور ملک میں اگلے اعلیٰ درجے کے امیدواروں کو فروغ دینے کے لئے یکساں ایس او پی تیار کی جائے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ دوران امتحانات ہر امیدوار خود ماسک اور پانی کی بوتل لے کر آئے گا جبکہ امتحانی سینٹر میں ہینڈ سینی ٹائزر کا اہتمام امتحانی بورڈ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔

امتحان کی مدت 3 گھنٹے سے کم کرکےڈیڑھ گھنٹے کی جائے۔ کاغذی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے اور 100 ایم ایس کیو کا سوال ہر ایم سی کیو کے لئے 01نمبر کے ساتھ اور 10 مختصر جوابی سوال کے ساتھ ہر مختصر جوابی سوال کے لئے 05 نمبر کے ساتھ تیار کیا جائے ۔

تمام امتحانی بورڈ تک رسائی کے ساتھ ایم سی کیو کا ایک سینٹرلائزڈ سوالیہ بینک تیار کیا جائے اور ہر امتحان بورڈ اپنے کاغذ تیار کرنے کیلئے سوالات نکال سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تیز رفتار تشخیص اور ہر نتیجہ اور ہر امتحان بورڈ کو حکومت کے ذریعہ او ایم آر اور او سی آر تشخیصی سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر مہیا کیا جائے۔ چیئرمین بورڈ نے درجہ اول تا درجہ ہشتم کےبھی طلباء کو ترقی دینے، امتحانات لینے اور نتائج کے حوالے سے بھی تجاویز دیں ہیں۔

 

 فیصل آباد :جی سی یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑے جانیوالے دو نوعمرلڑکوں سبحان اور فہد سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں دو نوں نے پہلے بھی کئی معمولی ڈکیتیاں کی ہیں ،انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی فلموں سے متاثر ہو کر شوقیہ ڈاکو بنے ہیں،پولیس نے ان سے ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے کارروائی شروع کردی ہے

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیاہے کہ انٹر میڈیٹ سا ئنس پری میڈیکل اور سا ئنس جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2018ءکے اسکروٹنی فا رم بروز منگل 26فروری سے بروز پیر 25مارچ 2019ءتک وصول کیے جا ئیں گے۔ بورڈکے مطا بق اسکروٹنی فارم جمع کروانے کے خواہشمند طلباءاپنے فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تا ریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بنک لمیٹڈ کے بو تھ میں جمع کرا سکتے ہیں ، تاریخ گزر جانے کے بعد کو ئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

انٹر بورڈ کراچی نے طلباءکی مشکلات کے پیشِ نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کرانے کی سہو لت بھی متعارف کر وادی ہے۔طلباءاسکروٹنی فارم اور فیس واﺅچرانٹر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pkسے ڈاﺅن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکا ﺅنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400روپے اور ڈاﺅن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کروا سکتے ہیں جبکہ جمع کروائی گئی فیس کا واﺅچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں کروائیں گے،علاوہ ازیں درج بالا فروپس کی مار کس شیٹس ان کے کالجوں میں بھیج دی گئی ہیں ،طلباءاپنے کا لجوں سے اپنی مار کس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2019ءکے تمام گروپس کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلی دفعہ گیارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔
بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ءمیں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری 2019ءسے 12 فروری 2019ءتک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بروز بدھ 13فروری اور بروز جمعرات 14فروری کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباءکی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباءبغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2019ءمیں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری 2019ءسے 29جنوری 2019ءتک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 31جنوری 2019ءتک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری 2019ءسے بروز جمعرات 31جنوری 2019ءتک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع HBLاورUBL بوتھ سمیت کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں، طلباءرجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاو¿ن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں رجسٹریشن فیس اور رجسٹریشن فارم کی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے،امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔

 

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018کے نتائج کا اعلان کردیا۔ آرٹس ریگولر کے سانہ امتحانات میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 29فیصد رہا۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات میں طالبات بازی لیں گئں اور تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حبا ابوزر، دوسری پوزیشن عائشہ رشید اور تیسری پوزیشن کنزہ اعجاز نے حاصل کی۔امتحانات میں کامیاب ہونے والی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ اس ہی طرح پڑھ لکھ کر ملک اور قوم کا نام روشن کریں گی۔آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات میں 14543امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 14041 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 4126 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 29 فیصد رہا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے تمام گروپس کے لئے امتحانی فارمز منگل 2جنوری 2018ء سے جمع کروانے کے پروگرام کااعلان کیا ہے۔
پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 2جنوری 2018ء سے30جنوری 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ فارمز 31جنوری اور یکم فروری 2018ء کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، یاد رہے کہ رواں سال وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2018ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 2 جنوری سے بروز جمعرات 18جنوری تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز پیر22جنوری 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہونگے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی /تعلیم) کراچی انٹر بورڈ نے انٹر سال اوّل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹر سال اوّل پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے نتائج کا اعلان کل دوپہر 2:30بجے کیا جائے گا

 

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے عملی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔
اعلامیہ کے تحت انٹر سائنس کے عملی امتحانات کا آغاز 29 مئی سے ہوگا

 

Page 1 of 3