جمعرات, 25 اپریل 2024
کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سنجنانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
 
بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سنجنانی کی جگہ گریڈ 20 کے افسر آصف اکرام ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مقرر کردیا گیا ہے ۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔
واضح رہے کہ چاروں اضلاع میں صفائی نہ ہونے سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کرلے۔
 
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کی تو نیب ٹیم نے گرفتار ملزم آصف زرداری کو پیش کیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے، حکومت سب کو گرفتار کرکے اپنا شوق پورا کر لے، ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔
 
دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ میں تو جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول صاحب کریں گے۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ آج کل پنڈی میں ہیں، پنڈی کا موسم کیسا ہے؟۔ آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کل بارشیں ہو رہی ہیں اور پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف کیس لڑنے والے سینئر وکیل عبدالوہاب بھٹو کو نامعلوم افراد نے گولی ماردی۔۔

سابق صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام ٓاباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔ فریال تالپور نے وکیل کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔
 
فریال تالپور کا اپنی دراخواست میں کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اجازت دی جائے، احتساب عدالت نے اجلاس میں شرکت کیلئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے، تاہم سپریٹنڈنٹ جیل اڈیالہ عدالت کے دیئے گئے احکامات پر عمل نہیں کر رہے۔
 
درخواست میں فریال تالپور کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی رکن ہوں، اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کرنا چاہتی ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ جیل سے سندھ اسمبلی بھیجنے کا حکم دے۔
 
درخواست میں پنجاب کے چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آصف زرداری کو قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے تمام سیشنز میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نیب کی تحویل میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ ماہ ان تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کردیئے تھے جن میں آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور دیگر زیر حراست ارکان اسمبلی شامل تھے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور ن لیگ سب اکھٹے ہوگئے ہیں اور ان سب کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ یہ مجھ سے تین لفظ این آر او سننا چاہتے ہیں۔ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے، انہیں پیسہ ہر حال میں واپس کرنا پڑے گا۔ یہ لوگ باہر سے سفارشیں کروا رہے ہیں

اسلام آباد: اپوزیشن نے ٹرین حادثوں پر وزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفے سمیت ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا۔
 
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ حادثوں پر استعفوں کی عمران خان نے بہت مثالیں دیں، اب اپنے وزیر سے استعفیٰ لیں گے؟
 
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس اور ٹرین حادثات نہ جانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا، کھڑی بوگیوں کو ملاکر نئی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔
 
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور عمران خان صرف پوائنٹ اسکورنگ کرر رہے ہیں، ملک بھی محکمہ ریلوےکی طرح چلایا جارہا ہے، مشرف کے زمانے میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کو تباہ کیا۔
 
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ تو نہیں لےسکتے، ریلوےکسی اُس شخص کودیں جس کے پاس وزارت کے لیے وقت ہو، وزیراعظم کو چاہیے وہ جعلی کارکردگی کی حوصلہ شکنی کریں۔
 
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کے حادثات اور اس میں ہلاکتوں میں اضافہ پریشان کن ہے، حادثے کے اسباب و محرکات سامنے لاکر ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔
 
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران نیازی شیخ رشید کو وزارت گالم گلوچ دے دیں، ریلوے کسی اور وزیر کو دیں، ‎خوشامدی نیازی ایکسپریس چلانے سے پہلےعوام کی جان کی حفاظت یقینی بنانے کا انتظام کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ ‎عمران نیازی اب استعفیٰ کیوں نہیں مانگتے؟ اب مغربی جمہوریت کا معیار بدل گیا یا یوٹرن لےلیا، 10 ماہ میں کسی حادثے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی،کس کی وجہ سے مزید حادثے ہو رہے ہیں۔
 
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ٹرین حادثے پر شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ اور ان کی گرفتاری کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
 
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہےکہ اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرانے کا ذمہ دار شیخ رشید کو سمجھتے ہیں، شیخ رشید احمد کے پاس اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔
 
قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ محکمہ ریلوے کی نااہلی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے، بلاول بھٹو صوبائی وزیر اویس شاہ کی رہایش گاہ پر قیام کریں گے۔
 
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سکھر پہنچ گئے، جہاں وہ کل ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ان کا سکھر کا دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔
 
اس دوران بلاول بھٹو سے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ اور دیگر رہنما ملاقاتیں کریں گے جب کہ بلاول بھٹو پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
 
تین روزہ دورے کے دوران سکھر اور گھوٹکی میں مختلف پروگراموں میں پی پی چیئرمین کی شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہے۔
 
دریں اثنا، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
 
پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے ہم دردی و یک جہتی کا بھی اظہار کیا۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کیے جانے پر کہا تھا کہ اجلاس منسوخ کرنا پارلیمنٹ پر اندر سے حملے کے مترادف ہے۔
اسلام آباد: اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
 
حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔
 
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری سینیٹ کے آفس میں جمع کرائی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخظ کیے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کے ممبران کا اعتماد کھو چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر اعتماد نہیں رکھتے۔
 
اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرادی گئی ہے۔
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن)کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا
احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کو 22 جولائی تک دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوئے۔
 
انور مجید کی عدم منتقلی پر سیکرٹری داخلہ سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر عدالت میں پیش ہوئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم کی عدم منتقلی پر شوکاز کا تحریری جواب جمع کرایا جبکہ نیب نے 3 ملزمان کی درخواست بریت پر جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔
 
عدالت پیشی کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور خواتین پولیس اہلکاروں پر برہم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں عدالت سے بھاگ کر کہاں جاؤں گی؟ آپ یہاں سے اُٹھیں اور سسی پلیجو کو بیٹھنے دیں۔ فریال تالپور کے کہنے پر خاتون پولیس اہلکار نشست سے اُٹھ گئی۔
Page 2 of 46