جمعہ, 19 اپریل 2024
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔
 
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تھا، افسوس نئے پاکستان میں مزدور اور غریبوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا.
 
انھوں نے کہا کہ آج مزدور اور غریبوں کا حق چھینا جارہا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، روشنیوں کا شہر کراچی مزدوروں کا شہر ہے، آج سرمایہ دار اورٹیکنالوجی مل کر مزدوروں کا استحصال کررہے ہیں، مزدوروں کا اگر کسی نے خیال رکھا ہے، تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی نے رکھا، شہیدذوالفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے دور میں مزدوروں کے لئے تاریخی کام ہوئے. سندھ نے مزدوروں کی فلاح کے لئے 15 قانون منظور کئے، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ واحد صوبہ ہے جس نے لیبر پالیسی دی.
 
آج حکومت نے معیشت کی چابی آصف زرداری کے وزیر خزانہ کو دے دی ہے
 
بلاول بھٹو زرداری
ان کا کہنا تھا کہ آج مزدور کےلئے اپنا گھر چلانا مشکل ہوچکا ہے، عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ ان کی معاشی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی حکومت کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، مگر ہم حکومت کو عوام اورمزدور کی خدمت کرنے کے لئے مجبور کریں گے.
 
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنا قرض اس حکومت نے لیا، اتنا ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں لیا گیا، آئی ایم ایف سے کیا ڈیل ہورہی ہے، چھپایا جا رہا ہے، یہ کہتے تھے کہ آصف زرداری کا معاشی دور برا تھا، آج حکومت نے معیشت کی چابی آصف زرداری کے وزیر خزانہ کو دے دی ہے، ملک کی معیشت چلانے اور ترقی دلانےوالی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے.
 
انھوں نے کہا کہ ہمارے وزیرخزانہ کو تو لے گئے، مگر ہماری عوام دوست پالیسی نہیں اپنا رہے، حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ نقل کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے. امیروں کےلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کےلئے مہنگائی ہے، پیپلز پارٹی دورمیں دنیا معاشی بحران سے گزر رہی تھی، دہشت گردی عروج پر تھی، دو سیلاب بھی آچکے تھے، ہم نے حالات بہتر کیے.
 
این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو 120 ارب روپے نہیں دیے، تبدیلی سرکار اور ان کےاتحادیوں کو 120ارب روپے کا حساب دینا ہوگا
 
بلاول بھٹو زرداری
انھوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، انسانی حقوق، معاشی حقوق کا تحفظ کریں گے، آج عوام نے ملک کوپیغام دےدیا کہ کوئی کام کررہاہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے.رمضان کےبعدپارلیمنٹ اورباہراحتجاج کریں گے.
 
انھوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے تاجر کو آپ نے چور ڈاکو بنادیا، نیب ،ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا، تاجر برادری میں خوف پھیلا ہوا ہے، آصف زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان میں یا تو نیب چلے گی یا معیشت چلے گی ، نیب مشرف غدار کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، پیپلزپارٹی احتساب کے خلاف نہیں، شفاف احتساب ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی، نیب گردی اور سیاسی انتقام ہوگا، تو کرپشن بڑھتی رہے گی.
 
انھوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو 120 ارب روپے نہیں دیے، تبدیلی سرکار اور ان کےاتحادیوں کو 120ارب روپے کا حساب دینا ہوگا، ایم کیوایم اور دیگر اتحادیوں کو بھی اس مہنگائی ، غربت کا حساب دیناپڑے گا، یہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے نوکریاں چھین رہے ہیں، ایم کیوایم سے کہتا ہوں یہ سلیکشن تھا الیکشن نہیں ،دھاندلی کو بےنقاب کریں گے، باقی لوگ خاموش رہیں، کراچی کا بلاول کراچی کے لئے، صوبے کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا.

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی مذمت اور شہیدوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا،

حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ حکومت دہشت گردی کی نرسریوں سے لاعلم ہو،حکومت دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے

کراچی: شہر قائد میں ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، ڈپٹی میئر کی نشست پرایم کیو ایم اور پی پی کے امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
 
کراچی میں ڈپٹی میئر کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
 
ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے ارشد حسن اور پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ الیکشن میں تین سو چیئرمینز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
 
ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کی جبکہ ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔
 
ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کے ایم سی کاؤنسل ہال میں ہورہے ہیں جہاں خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ پولنگ اسٹیشنزہیں۔
 
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ایس صلاح الدین کی زیرنگرانی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 تک جاری رہے گی۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹرارشد وہرا ایم کیو ایم پاکستان کو خیرآباد کہہ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔
 
بعدازاں ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ارشد وہرا کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایا جائے اور نا اہل کیا جائے۔
 
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا کو نا اہل قرار دیا تھا۔ پی ایس پی رہنما ضلع سینٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کرتے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اورہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا اپنا کردارادا کررہا ہے، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں جب کہ بھارت کشمیریوں پرمظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے، تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلاسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو خطے کی اسٹریٹجک صورتحال کو سمجھنا ہوگا، این ایس جی کو بھی توازن کی پالیسی اپنانا ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت نہیں دے رہا، کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث تحریک زور پکڑرہی ہے، پاکستان بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ پاکستان نے کرتار پورراہداری کھولنے کا قدم اٹھایا، بھارت نے اٹاری میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دورملتوی کیا، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسائل کا واحد حل مزاکرات ہی ہوا کرتے ہیں۔
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ میرے خاوند مذکورہ ٹیکسٹائل ملز کے معمولی شیئرز کے مالک ہیں لیکن میرا مذکورہ ٹیکسٹائل مل سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے رد عمل میں پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے ٹویٹ پر معافی مانگنے کے بجائے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں اور انہوں نے جس انگریزی لیٹر کو منسلک کیا، اس کو پڑھ بھی لیں، فواد چوہدری نے جو لیٹراپنے ٹویٹ سے منسلک کیا وہ اضافی بلنگ سے متعلق ہے۔
 
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ لیٹر کے مطابق واجبات اداشدہ ہیں، اضافی بلنگ کا معاملہ کورٹ میں ہے، اضافی بلنگ کے متنازع معاملے کو چوری سے تعبیر کرنا کہاں کا انصاف ہے، نئے پاکستان میں غیرمصدقہ باتوں کی بنیاد پر کردارکشی معمول بن چکا ہے۔
 
حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ میرے خاوند مذکورہ ٹیکسٹائل ملز کے معمولی شیئرز کے مالک ہیں لیکن میرا مذکورہ ٹیکسٹائل مل سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے، فواد چوہدری ہرجانے کے نوٹس کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔
 
واضح رہے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی :وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب حکومت کی ایما پر کام کررہا ہے جس شخص کو ایم کیو ایم کے لوگوں کا یہ نہیں پتا کہ وہ کتنے نفیس ہیں اس کو کیا کہا جائےپیپلزپارٹی کی قیادت نہ کبھی پہلے مقدموں سے ڈری ہے نہ اب ڈرے گی۔جس طرح فریال تالپور کے خلاف نیب کا قانون استعمال ہوتا ہے ویسے ہی علیمہ خان کے لیے ہونا چاہئے۔

نیب ایک غیر جانبدرا ادارہ نہیں رہا۔اس ملک کی سالمیت ضروری ہے یا انتقامی کارروائیاں، فیصلہ حکومت کو کرنا چاہئے۔صوبائی وزیر بلدیات کے اعزاز میں سوات چار باغ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 ایکسٹینشن کے علاقہ مکینوں کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی تقریب سے چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، ایڈوکیٹ قاضی بشیر، ذوالفقار قائمخانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں صوبائی وزیر کا بیگم لئیق علی روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سے بہتر وزیر اعلیٰ اس صوبے تو کیا کسی اور صوبے میں نہیں ہوسکتا۔ آصف زرداری کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کرلیں۔18ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 149 کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جاری ہے، اس دوران آصف زرداری اور فریال تالپور بھی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری اور قریبی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ عدالت کے چاروں اطراف میں خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

نواب شاہ:  بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کی قیادت میں جیالوں نے ٹرین مارچ کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف ٹرین مارچ کے شرکا رات نواب شاہ میں قیام کے بعد صبح 10بجے براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ جائیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا ریلوے اسٹیشن پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ صرف ٹرین کا سفر ہے، وزیراعظم ہاؤس سے چیخیں آرہی ہیں، 4 اپریل کو قائد عوام کا 40 واں یوم شہاد ت ہے، یہ آج بھی بھٹو شہید کی نظریات سے ڈرتے ہیں، اسمبلی میں بھٹو کا نام لینے پر وزیر جل جاتے ہیں اور چیخیں نکلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا راستہ روکا گیا، پارٹی رہنماؤں کو نا اہل کیا گیا، الیکشن سے دور رکھا گیا، ہمارے خلاف سارے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، لیاری میں دھاندلی کی گئی، آج بھی فارم 45 لاپتہ ہے، ہم جانتے ہیں نیب کالا قانون ہے، نیب سیاسی انتقام کے لیے مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب پر اعتراض نہیں، پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں، یہ آپ کے حقوق اور وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ شہید بھٹو کے دیے ہوئے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے حقوق اور وسائل پر سمجھوتا نہیں کریں گے، کس قسم کا وزیراعظم ہے جو مودی کے خلاف کچھ نہیں کرتا، کیا ہوا 50 لاکھ گھر کے وعدے کا؟ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم نہیں مانتے۔

 
کراچی: مرتضیٰ وہاب کے بیان پر صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے ردِ عمل کا اظہارکرتےہوئےکہا ہےکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہے
 
خرم شیر زمان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت غریبوں کے میرٹ کا قتل عام کرتے ہوئے نوکریاں بیچ رہی ہے۔ سن کوٹہ مشیر ملک کی اقتصادیات پر بات کرنے سے قبل سندھ کی صورتحال بھی دیکھ لیں
 
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی نادیدہ کارکردگی گزشتہ دس برسوں سے اب تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ پی پی کی کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام معاشی بدحالی، افلاس کا شکار ہیں
 
عوام کے خون پسینے کی کمائی کی پائی پائی احتساب کے ڈنڈے مار کر سندھ حکومت سے وصول کریں گےکرپشن کے بادشاہ اور ان کے درباریوں کے سخت احتساب کا دور شروع ہوچکا ہے۔
 
Page 3 of 46