ھفتہ, 20 اپریل 2024

 

ایمز ٹی وی (کر اچی) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے سینئر سیا ستدان مخدوم امین فہیم کی دوسری بر سی کے مو قع پر انکی سیا سی خد مت کو زبر دست خراج عقید ت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے عوام کے مختلف طبقوں کے مامین ہم آہنگی بھائی چارے کیلئے گر اں قدر خدما ت سر انجام دیں۔ انہوں نے جمہو ریت کی بحا لی اور اس کے اقدارکی سر بلند ی کیلئے اپنی زند گی وقف کر رکھی تھی، ایک سیا سی کا رکن کیلئے ان جیسے رہنما کی سیا سی زند گی قابل تقلید ہے۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ مر حوم کی زند گی ایک قومی اثا ثہ ہےان کی وفا ت سے پید ا ہو نے والا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جا سکتا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے جب وزارت داخلہ ای سی ایل سے نام نکالے گی تو علاج کے لیے بیرون ملک جاﺅں گا ۔نجی نیوز چینل مطابق صحافی نے عاصم حسین سے سوال کیا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آپ ایم کیو ایم میں جا رہے ہیں ؟اس سوال پر پہلے وہ خاموش رہے پھر انہوں نے کہا کہ میں نے تو پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی ۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تاحال خط کا جواب نہیں دیا ،جب نام ای سی ایل سے نکلے گا تو علاج کی غرض سے بیرون ملک جاﺅں گا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے، اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے جب کہ موجودہ صورتحال کے ذمے دار نوازشریف ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے تاہم حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں،۔

نااہل شخص پر پارٹی چلنے کے نتائج بہتر نہیں آتے جب کہ حکمران برے ہوسکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ نہیں۔ واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کو آج 16 روز ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہرحکومت میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کیا ہے، پیپلزپارٹی روایتی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان کی طرح ہے، پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ ہالا میں مخدوم امین کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح لے لیےصوبے میں سو ارب سے زائد کے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے،

ہالاکا میڈیکل کالج ایسے شخص کے نام پر بن رہا ہے جو اپنی ذات میں انجمن تھے،ہالا جیسے چھوٹے شہر میں بننے والا میڈیکل کالج یہاں کے لوگوں کو ان کا حق دے گا

،پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ مخدوم جمیل الزماں،آپ اورمیں ایک ہی روایت کےامین ہیں۔ مخدوم صاحب ہم آپ کوکبھی بھول نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بنایاگیا جہاں سب کا مفت علاج ہوتا ہے۔سول اسپتال کراچی میں ٹراما سینٹرقائم کیاہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس پی اورمتحدہ کے بننے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاست کے اندراسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا کام بند ہوجانا چاہئے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کہ پی ایس پی اور متحدہ کیسے بنیں، مصطفیٰ کمال نے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں انکی تحقیقات ہونی چاہیے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کوجتنی گالیاں دی جارہی ہیں اسکی تاریخ نہیں ملتی، میاں صاحب پوچھتے کہ مجھے کیوں نکالا، تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے جواب دیا کہ آپ نے جھوٹ بولا اور عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر آپ کو نکالا، حقائق سامنے آگئے ہیں اور اب حدیبیہ کیس بھی کھل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نیشنل گورنمنٹ اور ٹینکوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔
کراچی میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود نواز شریف کا سپریم کورٹ میں ٹرائل ہوا، ہمارے بارے میں سپریم کورٹ سے بھاگنے کا تاثر دیا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ تمام تاثرات غلط ثابت ہوئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ زرداری صاحب کے کیسز کا سارا ریکارڈ تو احتساب عدالت سے غائب ہوگیا، پی پی پی کے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں صرف 4 گواہ پیش ہوئے، کیا یہی احتساب ہے۔
مسلم لیگ کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے وقار کو بلند کیا جبکہ سپریم کورٹ نے انھیں کرپشن کے بجائے اقامہ پر سزا دی۔

 

 

ایمزٹی وی(بھٹ شاہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آج کے دور میں مزارات تک محفوظ نہیں ہیں،موجودہ دورمیں صوفیائےکرام کاپیغام عام کرنےکی ضرورت ہے۔
بھٹ شاہ میں لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف کی پرامن سرزمین سےدہشت گردوں کوامن کاپیغام دیناچاہتے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے،صوفیاکرام کاپیغام عام کیا جائے، شاہ لطیف کے کلام میں خواتین کو خاص مقام بخشا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بہت نزدیک کے لوگ ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بہت ہی قریبی ساتھی ان کے خلاف سازش کررہے ہیں اور یہ بات سابق وزیراعظم بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی قائم مقام وزیراعظم ہیں اور اس سال کا لطیفہ یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہی نااہل شخص کو وزیراعظم کہتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نئی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی، آبادی کے لحاظ سے ہماری 10 سے 12 سیٹیں بڑھنی چاہئے تھیں،ہم قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں الیکشن 2018 جولائی یا اگست میں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہونے چاہئیں کیوں کہ اب نئی مردم شماری پر سوالیہ نشان ہے اور ویسے بھی مسلم لیگ (ن) کو اس پر کوئی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں کیوں کہ 2013 کی مردم شماری پر ہی انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا پنجاب اور سندھ کے لیے الگ الگ رویہ ہے اور نیب کو مشورہ ہے کہ اپنا دہرا معیار ختم کرے۔
احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے گواہ محمد اکرم عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے گواہ کے بیان پر جرح کے لئے مہلت مانگتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے جتنا وقت دستاویزات پیش کرنے میں لگایا ہے میں نے اس کا تیسرا حصہ بھی طلب نہیں کیا، عدالت ہمیں تھوڑا وقت دے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیب کچھ اور سندھ کی کچھ اور ہے، سابق چیرمین نیب قمرزمان اور دیگر نے میرے ساتھ جو سلوک کیا اب اس کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی، یہ لوگ باز نہ آئے تو اس وقت سے ڈریں جب عوام اپنا حق مانگنے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور فیصلے بندر روڈ پر ہوں گے، میں نیب کو دھمکی نہیں مشورہ دے رہا ہوں کہ اسے اپنا دہرا معیار ختم کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ختم ہوگئی ہے اور ملک تیزی سے تباہی کی طرف جارہا ہے یہ حکمران ٹولہ ملک کو لے ڈوبے گا۔

 

 

Page 10 of 46