جمعرات, 25 اپریل 2024

لاہور: پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے47000سرکاری اسکولوں میں دوسری سے آٹھویں کلاس تک زیرِ تعلیم بچوں اور بچیوں کی ذہانت کاجائزہ لینے کےلئے اسیسمنٹ امتحان کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے اس حوالے سےپنجاب ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہوں کو آگاہی مراسلہ ارسال کردیا۔

مسقط: پاکستان ہاکی ٹیم مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ نے پاکستان کو ایک گول کے فرق سے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پہلے فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پولینڈ کے خلاف کامیابی ضروری تھی، پاکستان نے دو پنالٹی اسٹروکس ضائع کرنے کے ساتھ گول کرنے کے کئی مواقع گنوائے۔

پولینڈ نے ہر بار سبقت پائی تاہم پاکستانی ٹیم گول برابر کرتی رہی، فیصلہ کن منٹوں میں پولینڈ نے لگاتار دو گول کرکے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا، آخری 10 سکینڈ میں پاکستانی ٹیم صرف ایک گول مزید کرسکی۔ اس طرح، پولینڈ نے سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی پاکر آٹھ بہترین ٹیموں میں جگہ پائی۔

اولمپکس کوالیفائر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر پائی اور آخری منٹوں میں شکست سے دوچار ہوئی۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ کے ہی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے ،کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پشاور: خیبرپختونخوا میں تعطیلات ختم ہونے پر پرائمری اسکولز آج سے دوبارہ کھول دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل بحال ہوگیا، مڈل اور ہائی اسکولوں کے پرانے اوقات بھی واپس بحال ہوگئے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جانے پر پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔ آج بیشتر پرائمری اسکولوں میں تعطیلات ختم ہونے کے پہلے دن بچوں کی تعداد کم رہی۔

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انجری کے شکار میٹ ہنری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارک چیپمین، میٹ ہینری، فن ایلن، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنےشامل ہیں

جبکہ ڈیرل مچل، گلین فلپس، بین سیئرز،مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوںٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

کرچی: اقراءیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالرمنہاج اکرام کے تحقیقی مقالے کا دفاع30دسمبر 2023ءکوہوگا۔

کراچی ( )فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اقراءیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر منہاج اکرام کے تحقیقی مقالے کا دفاع بروزہفتہ30دسمبر2023ءسہ پہر3 بجے بمقام ORIC اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں منعقد ہوگا۔

جس میں متعلقہ مضمون کے اساتذہ ، اسکالرز اور طلباءو طالبات شرکت کریں گے۔

منہاج اکرام نے ڈاکٹر منور جاوید کے زیر نگرانی اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔

منہاج اکرام کا مقالہ ایچ ای سی قواعد کے مطابق بین الاقوامی ماہرین سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کاایک اور کھلاڑی اسکواڈ سے باہر ہوگیا۔

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نعمان علی آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

واضح رہےاس سے پہلےخرم شہزاد اور ابرار احمدبھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔

ویب ڈیسک : بی بی سی نے 2023 کے لیے دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستان کی دو خواتین وکھی چرواہا افروز نما اور مڈوائف اور خواتین کی صحت کی وکیل نیہا منکانی کوبھی شامل کیا ہے۔

بی بی سی نے افروز نما کی کمیونٹی کاوشوں کو "آخری وخی چرواہوں میں سے ایک" کے طور پر تسلیم کیا، جو آج تک کی تاریخی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نہ صرف اس کے گاؤں میں خوشحالی لائی ہے بلکہ اس کی کمیونٹی میں بچوں کی تعلیم کو بھی قابل بنایا ہے اپنی زندگی کے تقریباً تیس سال بکریوں، یاکوں اور بھیڑوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف کرتے ہوئےواکھی چرواہے اپنے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 میٹر (16,000 فٹ) بلندی پر واقع چراگاہوں کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس ناہموار علاقے میں، وہ اپنے جانوروں کے چرنے کو یقینی بناتے ہوئے بارٹر کے لیے ڈیری مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ حاصل ہونے والی آمدنی سے گاؤں میں خوشحالی آئی ہے، جس سے وہ اپنے بچوں کی تعلیم کا خرچ برداشت کر سکتے ہیں۔

جبکہ ماما بے بی فنڈ کے بانی، منکانی اور ان کی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ 15,000 خاندانوں کو زندگی بچانے والی برتھنگ کٹس اور مڈوائفری امداد فراہم کی۔ خاص طور پر گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں۔ مڈوائف-سماجی کارکن نے "کم وسائل والی ترتیبات، ہنگامی ردعمل اور آب و ہوا سے متاثرہ کمیونٹیز کو نیویگیٹ کرنے میں اپنی مہارت کو قرض دینے کے لیے متاثرہ علاقوں کا رخ کیامنکانی کو ان کی آب و ہوا کی تباہی سے متعلق امدادی کوششوں کے لیے سراہا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی صوبائی و وفاقی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز / ریکٹرز سربراہوں کی تقرری پر پابندی ختم کردی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے صوبوں اور وفاق کے چانسلرز کو لکھے گئے مراسلے میں آگاہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین راجہ سکندر حیات کو ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں ان سے وفاقی اور صوبائی چارٹرڈ جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کی تقرری پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی جسے چیئرمین الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا ہے۔

چانسلرز کو لکھے گئے خط میں چیئرمین ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن کی قیادت میں بروقت تقرری اور تسلسل کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہوئے اپنے مراسلے کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تقرریوں پر پابندی سے استثنیٰ طلب کیا تھا۔ اس کے جواب میں، الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی طور پر چارٹرڈ جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کی تقرری پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

خط میں سرکاری جامعات کے چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ نئے وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے دفتر سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جامعات /انسٹیٹیوٹس کے سربراہوں کے تقرر کو آپ کی مدد کے تحت تیز/مکمل کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ آئندہ 06 مہینوں میں خالی ہونے والے وائس چانسلر/ ریکٹر/ سربراہ کے انتخاب کا عمل بھی شروع کیا جائے تاکہ اعلی تعلیم کے کام کو ہموار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ سندھ میں لاء یونیورسٹی اور لیاری یونیورسٹی، طویل عرصے سے مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہیں اور شکار پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت مکمل ہونے والی ہے جب کہ آئندہ سال جنوری میں آئی بی کراچی کے سربراہ کی مدت مکمل ہورہی ہے اس کے علاوہ سندھ کی 27 سرکاری جامعات طویل عرصے سے مستقل ڈائریکٹر ز فنانس سے محروم ہیں۔

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کےکپتان بابراعظم 829 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس 818 سے بڑھ کر 823 ہو گئے ہیں اور وہ بابر اعظم سے صرف 5 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔

جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینری کلاسن 4 درجےترقی کےبعد چوتھےنمبرپر جبکہ پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیاکےجوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن اور پاکستان کےشاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Page 1 of 1156