جمعہ, 19 اپریل 2024

۔ سرگودھا: نیوزی لینڈ میں پر امن نمازیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے ، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گردی پہیلارہے ہیں ،مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے ۔


: جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جب کہ ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
: شوبز و کرکٹ ستارے بھی نیوزی لینڈ میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر اشکبارامریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہ کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل ا?پ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش ا?ئیں گے۔ ہیلسے نے کہا اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہیلسے نے اپنے تمام مسلمان چاہنے والوں کو کہا اگر ا?پ اس وقت اکیلا محسوس کررہے ہیں تو میں ا?پ کو کہنا چاہوں گی کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔نیویارک: جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جب کہ ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔: شوبز و کرکٹ ستارے بھی نیوزی لینڈ میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر اشکبارامریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل ا?پ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش ا?ئیں گے۔ ہیلسے نے کہا اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہیلسے نے اپنے تمام مسلمان چاہنے والوں کو کہا اگر ا?پ اس وقت اکیلا محسوس کررہے ہیں تو میں ا?پ کو کہنا چاہوں گی کہ میں ا?پ کے ساتھ ہوں۔نامور امریکی ماڈل اور ٹی وی پرسنالٹی کائیلی جینر نے بھی انسٹاگرام پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونےو الے دہشتگردی کے اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ اور پوری مسلم کمیونٹی کے لیے صبر کی دعا کی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دوران سماعت دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ بے حسی کا مظاہرہ کرتا رہا اور اس کے چہرے پر ندامت کے بجائے خباثت سے بھرپور مسکراہٹ تھی، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اس کے علاوہ اس نے ضمانت کی درخواست بھی نہیں کی۔کرائسٹ چرچ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں برینٹن ٹیرینٹ پر ابتدائی طور پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، مزید تحقیقات کے بعد دہشتگرد پر مزید الزامات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ برینٹن ٹیرینٹ کو 5 اپریل کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا ، اس وقت تک وہ پولیس کی تحویل میں رہے گا مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے برینٹن ٹیرینٹ کے دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا ہے ، جنہیں بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈراآرڈرن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حملے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کی جب کہ حملہ آور پولیس کی تحویل میں ہے، حملہ آور نہ آسٹریلیااور نہ ہی نیوزی لینڈ کی واچ لسٹ میں تھا، ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تھی، متاثرہ کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے، متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی اور بہت بڑا مالی پیکیج دیا جائے گا، پولیس کو کچھ چیلنجز درپیش ہیں، جس کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔واضح رہے کہ برینٹن ٹیرینٹ نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر عین اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے بڑی تعداد میں مسلمان موجود تھے، برینٹن ٹیرینٹ کی فائرنگ سے 49 افراد شہید جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ کئی لوگ لاپتہ ہیں، شہدا اور زخمیوں میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔

 

ابوظہبی/تہران : ایران میں فوجی پریڈ پر حملے سے متعلق اماراتی لکھاری کے ٹویٹ پر ایرانی حکام نے اماراتی سفارت خانے کے ناظم الاامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اھواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تحریر کیا تھا کہ ’فوجی پریڈ پر فوجی حملہ دہشت گردانہ کارروائی نہیں ہوتی‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کی جانب سے اماراتی شہری کے ٹویٹ پر تہران میں موجود اماراتی سفارت خانے کے ناظم الاامور کو طلب کرکے خبر دار کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے مضمرات اماراتی حکومت کے لیے ہوں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا اتوار کے روز کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اماراتی لکھاری کے ٹویٹ کو فوجی پریڈ پر حملے کی حمایت سمجھتی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا صارف کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کا سیاسی مشیر قرار دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں نہ ہی ٹویٹ کرنے والے اماراتی شہری کا نام جاری کیا ہے اور نہ ہی متنازع ٹویٹ کے حوالے سے تفصیلات بتائی۔
اماراتی لکھاری کے ٹویٹ پر شورائے نگہبان کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مذکورہ ٹویٹ ایران پر مزید حملوں کی کھلی دھمکی ہے اور اس ٹویٹ پر اماراتی شہری کو پچھتانا پڑے گا۔
یاد رہے کہ ایران کے شہر اھواز میں سیکیورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 60 افراد زخمی جبکہ 12 فوجیوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی فورسز کی جوابی کارروائی میں فوجی پریڈ پر حملہ کرنے والے چاروں دہشت گرد مارے گئے تھے، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

 

      • ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سعودی عرب میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات پرغم زدہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ ہے، ہمارے دل اور دعائیں متاثرہ افراد اور اُن کے خاندان کےساتھ ہیں، دھماکے کے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مسلم امہ اور عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کر کے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متاثرہ سعودی خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ المناک سانحہ پر سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلیمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کرتا ہوں، اب ان اسلام دشمنوں نے مسجد نبوی پر حملے کی کوشش شروع کردی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے، اس قبل بھی تکفیری گروہوں کی جانب سے انبیائے کرام، اصحاب کرام اور اولیائے کرام کے مزارات کو بھی نقصان بہچایا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مدینہ منورہ پر حملے کر کے دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے حرمین شریفین سے مسلمانوں کی محبت کو کم نہیں کیا جا سکتا، مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی نے بھی سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یونیورسٹی پولیس کے مطابق مسلح شخص کی اطلاع پر کیمپس کو بند کر دیا گیا۔ پولیس چیف جیمز ہیرن کا کہنا ہے انجینئرنگ کی عمارت میں دو مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا ابھی علم نہیں ہو سکا کہ دونوں طلبا ہیں یا اسٹاف کے ارکان ہیں۔ لاس اینجلس پولیس چیف چارلی بیک کے مطابق آلہ قتل مل گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ ایف بی آئی اور انسداد دہشتگردی اسٹاف بھی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • ایمزٹی وی(سندھ) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکے سے غیرملکی باشندہ اور دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے مقام سے دھمکی آميز خط بھی ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلوگرام دھماکا خيز مواد گرين بيلٹ پر ايک گملے ميں نصب کيا گيا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھيل گئی۔ راہگیر خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنا شروع ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے دھمکی آميز ايک خط بھی ملا ہے جس ميں غيرملکيوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(پشاور) رنگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ زرائع کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے 2 راستے میں ہی دم توڑگئے جب کہ تیسرا اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔