جمعرات, 25 اپریل 2024
لوئر اورکزئی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
 
لوئر اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
 
پولیس نے حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
 
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہے جنہیں طبی امداد کے لیے مشتی میلہ اور کلایا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں بس ریپیڈ ٹرانسزٹ (بی آر ٹی) کے تعمیراتی کام کے دوران پل سے لوہے کی بھاری پلیٹس روڈ پر کھڑی گاڑی پر جا گری۔ حادثے میں کرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
 
انتظامیہ کے مطابق پشاور میں شعبہ بازار سے گزرنے والے بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں۔ لوہے کو بھاری پل پر منتقل کرتے ہوئے پلیٹس توازن بگڑنے سے گر گئیں، جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، جب کہ پلیٹس کو منتقل کرنے والی کرین بھی متاثر ہوئی۔
 
 
 
لوہے کی پلیٹس 25 فٹ بلندی سے گریں، واقعہ کے دوران کرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہد نے واقعہ کو غیر ذمہ داری قرار دے دیا۔
 
 
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بھی اس منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی ہوئی۔
 
 
 
پشاور میٹرو بس کا منصوبہ سابقہ وزیراعلیٰ و موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوسکا، جب کہ اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں بھی 5 بار توسیع ہوچکی ہے۔

۔ سرگودھا: نیوزی لینڈ میں پر امن نمازیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے ، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گردی پہیلارہے ہیں ،مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے ۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ سہون میں سیکیورٹی لیپس تھے، خود کش حملہ آوروں کا تعلق سندھ سے نہیں تھا، ایسا کیسے سوچا جاسکتا ہے، دھمال کےدوران بجلی بند کی جائے. سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سانحہ سیہون پرپالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں خودکش حملہ آور نے سب کو نشانہ بنایا تھا، انہوں نے تسلیلم کیا کہ سیہون سانحہ میں سیکیورٹی لیپس تھے. انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے سوچا جاسکتا ہے، دھمال کےدوران بجلی بند کی جائے، درگاہ کے داخلی دروازے پر کیمرے کام کررہے تھے، ان ہی ، کیمروں کی مدد سے حملہ آوراور سہولت کاروں کو شناخت کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں کا تعلق سندھ سے نہیں تھا۔ دھماکا 7بجے ہوا جبکہ میرے پاس 7 بجکر4 منٹ پراطلاع آگئی تھی، دھماکے کے آدھے گھنٹے بعد ہی وزیرصحت سیہون روانہ ہوگئے تھے، میں نے خود 3 سے 4 گھنٹےمیں متعدد بارایم ایس سیہون اسپتال سے رابطے میں رہا تھا. وزیراعلیٰ ہاوس سے ہی ابتدائی مراحل کوکنٹرول کیا نیوی حکام سےبات کی توانہوں ہیلی کاپٹرفراہم کیا،آرمی چیف نے سیہون کے لیےسی 130طیارے کا انتظام کرایا تھا، بعد ازاں سیہون رات ساڑھے 12 بجے پہنچا تو سیدھااسپتال گیا تھا. مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیہون ایک تعلقہ ہیڈ کوارٹرہے، وہاں50بسترکااسپتال ہے، جبکہ حقیقت کے برعکس یہ کہا گیا 50 کلومیٹرتک کوئی اسپتال نہیں ہے. سیہون میں تمام سہولتیں میسرتھیں ، 500 لوگ زخمی ہوئے،500 ایمبولینس تو وہاں نہیں تھیں،اتنا بڑا واقعہ کراچی میں ہوتا تو یہاں بھی مشکلات ہوجاتیں۔ انہوں نے سیہون اسپتال کےایم ایس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کام انہوں نے کیا ہے،وہ انعام کا مستحق ہے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی کے حوالے سے اداکار رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کی دوغلی پالیسی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام پر پابندی کے حوالے سے بھارتی اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ فلمیں ایک دو دن میں نہیں بنتیں، انہیں مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لہذا آپ یہ نہیں کہہ سکتے ان پر پابندی عائد کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ ایک فلم پر گزشتہ 6 ماہ سے کام کررہے ہیں لہذا فلموں پر فوراً پابندی لگانا انتہائی غیر منصفانہ اور اوچھے ہتھکنڈے ہیں، اسے ختم کرنے کے لیے پورا وقت دینا چاہیے، اس کے بعد ہم پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں بے شک نہ لیں۔

 

رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ ہاتھ ملاتے ہیں اور کہتے ہیں سب ٹھیک ہے لیکن جب سرحد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو آپ کی سوچ ہی بدل جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو بے یقینی کا شکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی جانتے ہیں کہ سرحد پر جھڑپیں ہوں گی تو پھر انہیں پاکستان میں جاکر وہاں کی حکومت سے ہاتھ ملانا ہی نہیں چاہیے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مدینہ) سعودی عرب میں استانی کو اپارٹمنٹ میں بہکانے اور بلیک میلنگ کی غرض سے تصاویر بنانے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنانیوالے سعودی ڈرائیور کوسزائے موت سنادی گئی ،


ملزم نے پانچ سال قید کی سزاکیخلاف اپیل کی تھی جس پر عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیاہے کہ خواتین ٹیچر کو سکول لانے اور واپس چھوڑنے کا کام کرنیوالے ملزم کو زیادہ سخت سزاہونی چاہیے کیونکہ یہ ایک نہایت گھمبیر جرم ہے ۔


سعودی گزٹ کے مطابق 36سالہ خاتون نے مذہبی پولیس کو بتایاکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کام سے گھرواپس لوٹ رہی تھی ،دیگر تمام ٹیچرز کو گھروں پر چھوڑنے کے بعد وہ سب سے آخر میں اترتی تھیں ، اس افسوسناک واقعے کے دن ڈرائیور اسے چھوڑنے کے بجائے حرام کاری کی نیت سے اپنے اپارٹمنٹ پر لے گیا ۔جنسی ہوس بجھانے کے بعد ملزم نے ٹیچر سے نقدی کا مطالبہ شروع کردیا اور عدم ادائیگی پر تصاویر عام کردینے کی دھمکی دیدی ، خاتون نے اپنے الزام کے حق میں 15شواہد پیش کیے ۔


خاتون کی شکایت پر مذہبی پولیس نے 30سالہ ڈرائیو ر کو حراست میں لے لیا اورتحقیقات کے دوران ملزم کے موبائل فون سے بھی ٹیچر کی تصاویر مل گئیںاور یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نشے کاعادی ہے اور پھر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔


پبلک پراسیکیوشن اور بیوروآف انوسٹی گیشن نے ڈرائیور کیخلاف آئی ٹی ریگولیشنز کی خلاف ورزی، موبائل فون پر عورتوں کو دھمکیاں دینے ، منشیات رکھنے ، لائسنس کے بغیر کام کرنے اور اپنے پتے سے متعلق اطلاعات نہ دینے پر حکام کو دھوکہ دہی سمیت کئی الزامات عائد کیے ۔ ٹرائل کورٹ نے ابتدائی طورپر ملزم کو پانچ سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کا حکم دیاتھا

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور اور ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے ۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہےترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک مر د اور تین زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی مرد دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ خواتین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات جاری ہیں اور پولیس نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن تک آنے کے بجائے کسی اور پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

ایمز ٹی ؤی( کراچی) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

کے علاقوں رضویہ سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل تھانے کےعلاقے رضویہ سوسائٹی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق اورنگی ٹاؤن میں جاں بحق شخص کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے درزی بتایا جاتا ہے جب کہ رضویہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں علاقوں میں فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کنواری کالونی، پیر آباد، اورنگی ٹاؤن، کٹی پہاڑی سمیت دیگر علاقوں میں اور نیو کراچی گودھرا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ادھر پولیس نے رضویہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کےمطابق گرفتار دہشت گرد کا نام عمر حیات ہے جس سے قاری شکیل کے توسط سے افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جہاں گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ پولیس نے قتل کے 2 واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شام کے شہر تدمر میں روسی فوج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر فائرنگ کے واقعے کے بعد ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران اس پر سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ہیں اور انہیں حمیمیم فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے مقرب ذرائع ابلاغ اور داعش کی آن لائن نیوز ایجنسی ’اعماق‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے فوجی ہیلی کاپٹر کو اس کے جنگجوؤں نے وسطی حمص کے علاقے حویسیس میں ایک راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔تاہم ۔

روسی خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے خبروں میں بتایا ہے کہ ہیلی کا پٹر کو واقعے کے بعد ہنگامی طور پر اتار لیا گیا اور اس پر سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ رہیخیال رہے کہ حویسیس قصبہ شام کے اللاذقیہ شہر کے جنوب مشرقی حصے میں قائم روسی فوجی اڈے ’حمیمیم‘ سے 200 کلومیٹر دور ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر کو تدمر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس فوجی اڈے پرنہیں پہنچ سکا اور اسے ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے تاہم فائرنگ کے واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ہیں۔ روسی فوج نے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا فوری پتا چلانے کے بعد اس کے عملے کو حمیمیم فوجی اڈے منتقل کردیا ہے۔


ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں اتوار کی شام مجلس پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔

پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے،ملزموں کی تلاش کے لی¿ے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پکڑے گئے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزموں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر موسی کالونی، خاموش کالونی اور مجاہد کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

Page 1 of 4