اتوار, 29 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور:  محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں بغیر لائسنس طلبا کو موٹر سائیکل اور کار لانے پر پابندی عائدکردی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اسکولوں میں بغیر لائسنس طلبا کو موٹر سائیکل اور کار لانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسکول سربراہان کو ہدایت جاری کردی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کاکہنا ہے کہ اسکولو ں کی حدود میں کم عمر طلبا کو گاڑی یا موٹر سائیکل پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی جامعات کے اشتراک سے دو روزہ آل پنجاب یونیورسٹیزانوویشن ایکسپو2023کے مقابلوں کے نتائج کااعلان کردیا ۔

پنجاب یونیورسٹی، آئی ٹی یونیورسٹی، بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی نے اول نمبر کے انعامات حاصل کئے۔

جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جامعات میں یو ای ٹی لاہور، یوایم ٹی، ایل سی ڈبلیو، کوہسار یونیورسٹی، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، راولپنڈی وویمن یونیورسٹی، پیر مہر علی شاہ ایرڈایگریکلچریونیورسٹی راولپنڈی اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور شامل ہیں۔

اوّل نمبر جیتنے والی جامعات کو ایک لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پرآنے والی جامعات کو 50،50ہزار روپے دیئے گئے۔

پنجاب: دانش اسکول سسٹم کےزیرِ تعلیم انتہائی محروم طبقات سے تعلق رکھنے والےبچوں کےلئے پنجاب بھر کےجامعات نے اسکالر شپس اور سیٹیں مختص کرنے کااعلان کردیا ۔

ان جامعات میں قرشی یونیورسٹی، دی گرین انٹرنیشنم یونیورسٹی، یونیورسٹی آف فیصل آباد،سپیرئیر یونیورسٹی، گفٹ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات شامل ہیں۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس اقدام سے دانش اسکولز کے ذہین اور قابل طلبا کو آگے بڑھنے کےنہ صرف مواقع ملیں گےبلکہ یہ ملک کے لئے اثاثہ بنیںگے۔

واضح رہے صوبے بھر میں دانش اسکول سسٹم کے تحت مستحق طلبا و طالبا ت کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک : بی بی سی نے 2023 کے لیے دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستان کی دو خواتین وکھی چرواہا افروز نما اور مڈوائف اور خواتین کی صحت کی وکیل نیہا منکانی کوبھی شامل کیا ہے۔

بی بی سی نے افروز نما کی کمیونٹی کاوشوں کو "آخری وخی چرواہوں میں سے ایک" کے طور پر تسلیم کیا، جو آج تک کی تاریخی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نہ صرف اس کے گاؤں میں خوشحالی لائی ہے بلکہ اس کی کمیونٹی میں بچوں کی تعلیم کو بھی قابل بنایا ہے اپنی زندگی کے تقریباً تیس سال بکریوں، یاکوں اور بھیڑوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف کرتے ہوئےواکھی چرواہے اپنے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 میٹر (16,000 فٹ) بلندی پر واقع چراگاہوں کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس ناہموار علاقے میں، وہ اپنے جانوروں کے چرنے کو یقینی بناتے ہوئے بارٹر کے لیے ڈیری مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ حاصل ہونے والی آمدنی سے گاؤں میں خوشحالی آئی ہے، جس سے وہ اپنے بچوں کی تعلیم کا خرچ برداشت کر سکتے ہیں۔

جبکہ ماما بے بی فنڈ کے بانی، منکانی اور ان کی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ 15,000 خاندانوں کو زندگی بچانے والی برتھنگ کٹس اور مڈوائفری امداد فراہم کی۔ خاص طور پر گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں۔ مڈوائف-سماجی کارکن نے "کم وسائل والی ترتیبات، ہنگامی ردعمل اور آب و ہوا سے متاثرہ کمیونٹیز کو نیویگیٹ کرنے میں اپنی مہارت کو قرض دینے کے لیے متاثرہ علاقوں کا رخ کیامنکانی کو ان کی آب و ہوا کی تباہی سے متعلق امدادی کوششوں کے لیے سراہا گیا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے 22 نومبر 2023ء سے امتحانی فارم اور فیس جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔

کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند ریگولر اور Ex-Students اپنے امتحانی فارمز 4دسمبر 2023ء تک اپنے کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت بائیسویں سالانہ محفل عید میلادالنبی(ص) کا انعقاد محمود عالم آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

این ای ڈی ایمپلائز محفلِ میلاد کمیٹی کے تحت منعقدہ اس محفل عید میلادالنبی(ص) بعنوان " ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے" سے مولانا عبدالحبیب عطاری نے خطاب کیا

اس پُرنور محفل میں معروف نعت خواں عدنان شیخ عطاری، محمد ساجد قادری، رضوان نقشبندی اور محمد خاور نقشبندی نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ جامعہ ترجمان کے مطابق اس محفل کا باقاعدہ آغاز میزبان جواد شیخ عطاری کی نظامت میں تلاوت کلامِ الہی سے کیا گیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ اُسوہ رسول اللہ(ص) معیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم مشکلات کے شکار ہیں، ان سے نکلنا چاہتے ہیں تو اپنا معیار اُسوہ رسول خدا(ص) کو قرار دیں۔ انہوں نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ یہ پُرآشوب دور ہے جب کہ ہر جانب ظلم و بربریت کا دور دورا ہے۔ آج غزہ لہو لہو ہے لیکن مسلم دنیا خاموش ہے

محفل عید میلادالنبی(ص) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ خدا(ص) کو عالمین کے لیے نمونہ عمل بناکر بھیجا گیا، اُن کے ہر عمل کو مسلمانوں کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا گیا۔

۔انہوں نے این ای ڈی ایمپلائز محفل میلاد کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تحت منعقدہ میلاد کا مقصد ذاتِ رسول خدا(ص) سے روشنی حاصل کرنا ہےاور اپنے قلوب کو منّور کرنا ہے۔

اس موقعے پر رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں اسٹاف سمیت جامعہ کے اساتذہ اور خواتین نے شرکت کی۔ اس محفل عید میلاد النبیﷺ کا اختتام بارگاہِ رب العزت میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے دعائےخیر سے کیا گیا۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس Pluralism in Architecture of South Asia and other Regions کے عنوان سے نجی ہوٹل میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

کانفرنس کا مقصد جنوبی ایشیا اور دوسرے علاقوں میں مختلف تعمیراتی انداز اور ان کے معاشرتی و ثقافتی اثرات کے بارے میں آگہی دینا تھا۔ اس کانفرنس میں تاریخی عمارتوں کو مختلف مقاصد کے لیے قابل استعمال بنانے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

کانفرنس میں جگہ کی اہمیت اور ہم آہنگی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ پروگرام کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ان متنوع نقطہ نظریات کو تلاش کرنا ہے جو درس و تدریس، نظریہ سازی اور عملی اطلاق کے ان تمام چیلنجز کا حل پیش کر سکے جس کے ذریعے فن تعمیر کےعلم کے اطلاق کو اس طرح عملی جامہ پہنایا جائے کہ ایک با معنی ماحول کی تعمیر کی جا سکے۔

اس موقعے پرشریک بطور مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ مجھے تمام مقالے بہت پسند آئے جن میں مختلف مقامات، تاریخی ورثے اور ثقافت کے بارے میں بتایا گیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے آرکیٹیکچر کی تعلیم کے منفرد انداز سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں قدرتی آفات کے تناظر میں فنِ تعمیر میں بھی ممکنہ تبدیلیوں کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔

ترکیہ سے خصوصی شرکت کرنے والی کلیدی مقررہ پروفیسر ڈاکٹر سوانا گیون، ڈین ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار سید غضنفر حسین، کانفرنس کنوینر سارہ اطہر خان اور شریک کنوینر ڈاکٹر رابیلہ جنیجو سمیت ملکی و بین الاقوامی ماہرین کا کہناتھا کہ عوام میں فنِ تعمیر کی قدر اور اہمیت کے بارے میں عام بیداری اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بہت سے لوگ فن تعمیر کو تہذیبی و ثقافتی ضرورت کی بجائے محض اینٹوں اورگارے سے تیار کی جانے والی عمارت سمجھتے ہیں جب کہ فن تعمیر ان ثقافتوں کا زندہ ثبوت ہے جو اسے جنم دیتے ہیں۔ فن تعمیر کا ہر شاہکار لوگوں کی کہانی اور اس کے وقت کی نمائندگی کرتا ہے۔ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ثقافت اور فن تعمیر کس طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کس طرح مختلف ثقافتوں نے ہماری دنیا کی خوبصورت عمارتوں پر نہ مٹنے والے نقوش ثبت کیے ہیں۔

احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل ہوگئی۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے بالی ووڈ اسٹارز پُراعتماد تھے کہ فائنل بھی بھارت ہی جیتے گا، اسی لیے بالی ووڈ کی کئی شخصیات اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گِرنے کے بعد بالی ووڈ اسٹارز کے چہرے خوشی سے کِھل رہے تھے لیکن جیسے ہی میچ بھارت کے ہاتھوں سے نکلا تو سب کے چہرے اُتر گئے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اُن کی فیملی، اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ایوشمان کھرانہ سمیت دیگر شخصیات موجود ہیں۔
اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے پچ پراعتراضات سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل سے قبل پچ کی صورتحال دیکھ کر برہم ہوگئے۔

پچ کے معائنے کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گراونڈ اسٹاف سے تکرار ہوئی جبکہ انہوں نے پچ کے کچھ کچھ مخصوص حصے کی نشاندہی کی۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز کی جانب سے ٹریننگ سیشن کے دوران پچ کے معائنے کے بعد تصاویر بھی لیں تھی۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پچ مبینہ طور پر کھردری اور کچی ہے جبکہ کریز کے سامنے بڑے بڑے پیچز دیکھائی دے رہے ہیں اور بیچ کا حصہ کنکریٹ کی طرح ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروادی تھی۔

سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی تھی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارت کے لیے مددگار ثابت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پچ تبدیلی کا تنازع سامنے آنے پر سابق کپتان سنیل گواسکر نے پچ تبدیلی کی نشاندہی کرنے والوں کو ہی احمق قرار دیا تھا۔

لاہور: پاکستان ایسوی سی ایشن آف پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی مستردکرتے ہوئے خود داخلے کرنے کا اعلان کردیا۔

تمام پرائیوٹ میڈیکل کالجز 15دسمبرتک داخلوں کی فہرست فائنل کریں گے جبکہ یکم جنوری کو داخلہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں جاری کردی جائیں گی۔

پامی کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے ہنگامی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پامی کے وفد سے ملاقات کر کے حقائق جانیں نجی میڈیکل کالجز بھی ان کے ہی ادارے ہیں، میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور استحکام کیلئے پانی کو درپیش مسائل بھی سمجھیں ، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی طرح ہمیں بجٹ دے تو مفت پڑھانے کیلئے بھی تیار ہیں۔

یو ایچ ایس کی طرف سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسیں وصول کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم صرف ان سٹوڈنٹس کو داخلہ دیں گے جو ہمارے پورٹل کے ذریعے اپلائی کریں گے اور کالج کے آفیشل اکاؤنٹ میں فیسیں جمع کروائیں گے۔ یو ایچ ایس کو فیس دینے والے سٹوڈنٹس کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

پوری دنیا میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی ضرورت ہے۔ ایک میڈیکل کالج بنانے کیلئے آٹھ سے دس ارب روپے خرچہ آتا ہے ان کا لجز کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ، حکومت ان بچوں کو داخل کروانا چاہتی ہے جو فیسیں نہیں دے سکتے ۔ حکومت ہمیں 500بیڈ کا ہسپتال مفت چلانے کا کہتی ہے اگر ہم مفت داخلہ کریں گے تو ہسپتال اور کالج کیسے چلائے جائیں گے ۔

انکا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا ہے کہ 60 فیصد سے نیچے والے طلباء کو داخل نہیں کرتا ہم نہیں کریں گے لیکن ہمیں باقی معاملات کو دیکھنے دیں اگر ہمیں زیادہ تنگ کیا گیا تو ہم کالجز اور ہسپتالوں کی چابیاں حکومت کو دے دیں گے۔ ہم نگراں وزیر اعلیٰ کے کام کی تعریف کرتے ہیں لیکن انہیں ہمارے متعلق جو تصویر دکھائی جارہی ہے وہ غلط ہے

Page 52 of 2379