اتوار, 29 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس گریجویٹ ایٹریبیوٹس کا حصہ بننے کے لئے موضوع پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

شرکاء میں رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی ستارہ امتیاز ملٹری، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، سربراہانِ شعبہ جات، فیکلٹی ممبرز،طلباء و دیگر شامل تھے۔

آبجیکٹ بیسڈ ایجوکیشن (OBE) کے موضوع پر مہمان مقرر انجینئر اذلان عبدالعزیز نے ایک معلوماتی اور جامع پریزنٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ نتائج پر مبنی تعلیم نہ صرف آپ کی سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے بلکہ انڈسٹرئیل افادیت اور احتسابی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔OBE کی حکمتِ عملی کا انحصارنصاب کے ڈیزائن،تدریس اورسیکھنے کے طریقہ کار، اور مناسب جائزہ اور جانچ پر ہے۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرولی الدین نے کہا کہ کئی جامعات نے OBE سسٹم میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انڈسٹریز کی ڈیمانڈ اور طلباء کی قابلیت، صلاحیت و مہارت کے درمیان فرق نے اسٹوڈنٹس کے لئے ملازمتوں کے حصول کو دشوار بنا دیا ہے۔

رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی ہمیشہ اپنی فیکلٹی کو اَپ گریڈ کرتی رہی ہے اورانہیں پاکستان میں اور ملک سے باہر تمام مراعات و آسانیاں اور سہولیات فراہم کرتی ہے۔

فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے کہا کہ آبجیکٹ بیسڈ ایجوکیشن OBE ایک ایسا نظام ہے جس میں اہداف، مقاصد، کامیابیوں اور نتائج کو ترجیح دی جاتی ہے

فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچرکے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی نے کہا کہ روایتی نظامِ تعلیم کو اَپ گریڈ کرنے کی بڑھتی ہوئی ضرورت نے آبجیکٹ بیسڈ ایجوکیشن OBE کی راہ ہموار کی ہے جو سیکھنے کے تمام پہلوؤں کو پورا کرتی ہے۔ فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ آبجیکٹ بیسڈ ایجوکیشن OBE کا مقصدنتائج کے حصول کی توقعات پیدا کرنا ہے جو طلباء کو حاصل کرنا چاہیے جن میں مہارت، علم اور رویے شامل ہیں۔

اختتامی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈینز و دیگر کے ہمراہ مہمان مقرر انجینئر اذلان عبدالعزیز کو سوونیئر پیش کیا۔

لاہور : پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے40ہزار طالبات وضائف سے محروم ہوگئے۔

پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی جانب سے طالبات کی 80فیصد حاضری ہونے پر زیور تعلیم وضائف جاری کئے جاتے ہیں لیکن پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکی نااہلی کی وجہ سے40ہزار طالبات کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوا ، 16 اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کومتعدد وارننگز دینے کے باوجود ڈیٹا اپلوڈ نہ ہوسکا۔

اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت 18ویں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی نے خصوصی شرکت کی اور طلبا و طالبات میں ڈگریاں تفویض کیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ رفاہ یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ تحقیق پر خصوصی کا کام کیا جاتا ہے اس بنا پر یونیورسٹی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ لیک، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنمائوں نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا پرچہ لیک کرنے والے عناصروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنمائوںڈاکٹر روشن چانڈیو، ڈاکٹرمحبوب علی نونازی، ڈاکٹر کلیم کھوسو، ڈاکٹرلال ملک، ڈاکٹر مہران شر، ڈاکٹر فیضان میمن،ڈاکٹر مجید جتوئی اورڈاکٹررانا دلدارکاکہنا ہےکہ نگراں حکومتِ سندھ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی پرچہ لیک کرنے والی مافیا کو انجاب تک پہنچانے میں تاحال ناکام ہے،وائس چانسلر ایمانداری کے گن گانے کے بجائے پیپر لیک مافیا کو قانون کے کٹھرے میں لائیں اور مستعفٰی ہوکر مثال قائم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ اور نگراں وزیر صحت نے کابینہ سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کو دوبارہ لینے کےلئے ایک اچھا فیصلہ تو کیالیکن پیپر لیک مافیا کو انجام تک نہیں پہنچایا آج وہی مافیا دوبارہ ڈائویونیورسٹی کی سرپرستی میں میڈیکل انٹری 19 نومبر 2023 ٹیسٹ کے انعقاد میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ ان مافیا کو انجام تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔

سربراہ میٹا مارک زکربرگ نے اپنے تھریڈز اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کے متعلق آگاہ کیا۔

یہ فیچر دیکھنے میں تو ہیش ٹیگ کی طرح ہے لیکن حقیقتاً ویسے کام نہیں کرتا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ٹیگنگ کے لیے ہیش ٹیگ کا استعمال تو کیا جائے گا لیکن لفظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔

تھریڈز کے اس نئے ٹیگنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی پوسٹ میں ایک وقت میں ایک ہی ٹاپک شامل کیا جاسکے گا جس کا مقصد بہتر ریچ کے لیے لوگوں کو اسپیم سے روکنا ہے۔

میٹا کے مطابق کمپنی اس فیچر پر وقت کے ساتھ کام جاری رکھے گی اس لیے یہ پہلا ورژن فیچر کی حتمی شکل نہیں ہوگی۔

واضح رہے چند دن قبل تھریڈز کی جانب سے پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روکنے کے لیے سیٹنگز میں تبدیلی کی گئی تھی۔

لاہور: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ تربیتی کیمپ 22 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے کرکٹرز کو زیادہ ٹریننگ کا موقع دیا جائے گا، سفری پلان بھی بدل دیا گیا ہے، اب 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوگی، ڈومیسٹک پرفارمرز صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، خرم شہزاد بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب نومنتخب ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈکوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ جبکہ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید برقرار رہیں گے، منیجر نوید اکرم چیمہ کے ساتھ شاہد اسلم اسسٹنٹ کوچ و معاون منیجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے، رضا راشد کو میڈیا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت میں موجود پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے منظوری ملنے کے بعد اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔

دبئی: ورلڈکپ فائنل کیلئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گی۔

دوسری جانب میدان میں شائقین کرکٹ کو لطف اندوز کرنے کیلئے بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کرے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔

لاہور : کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں 30واں سالانہ کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں 1700طلبا و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 35 طلباکو کیمپس اور انسٹیٹیوٹ کے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دیئےگئے۔تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی فائونڈنگ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر جنید زید ی،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر اور ڈائریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس ڈاکٹر سید اسدحسین شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جنید زید ی کہا تھا کہ ماں باپ کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔یہ طلبہ ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ طلبا اپنے ماں باپ اور ملک کانام روشن کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجدقمر نے کہا کہ علم کی بدولت ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، آپ سب قوم کا مستقبل ہیں، اپنی کامیابیوں میں والدین کی بے پناہ قربانیوں کو کبھی نہ بھولیں ، انکی وجہ سے ہی آج آپ اس مقام پر ہیں۔

 

لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت 25 واں کانووکیشن کا انعقاد جوہر ٹائون کیمپس لاہور میں منعقد کیا گیا۔

تقریب میں3799 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے تکنیکی مستقبل کے معماروں کے طور پر ، آپ کےپاس صنعتوں کو تشکیل دینے ، اصولوں میں خلل ڈالنے اور معاشرے کی بہتری میں حصہ ڈالنے کی طاقت ہے، انہوں نے طلبا کو نصیحت دی کی ایسا رہنما تلاس کریں جو انہیں سوچنے ،مزید علم حاصل کرنے اور غور وفکر کرنے کے طریقہ سکھائے، انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کےلئے ویژن ، مضبوط کردار، اخلاقی اقدار اور صبر کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔

چیئرمین یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر مراد نے فارغ التحصیل طلبا اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیسے ہی آپ علم اور ہنر سے آراستہ حقیقی دنیا میں قدم رکھیں گےپاکستان کا روشن مستقبل آپکی تشکیل میں آئےگا۔

لاہور:حکومت پنجاب نے ایئرکوائلٹی کی ناقص صورتحال کے باعث لاہورسمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

اسکو ل ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے باعث لاہور سمیت 10 اضلاع میں تمام نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت ِ پنجاب کے مطابق ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارال، قصور،حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین میں تمام تعلیمی ادارے آج سے 20نومبر تک بند رہیں گے۔

Page 53 of 2379