اتوار, 29 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی: طلباء کو نشے کی لت لگانے والی خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق دھمیال پولیس کے مطابق ملزمہ طلباء کو اپنے گھر بلا کر آئس کا نشہ کرواتی تھی جبکہ اپنے گھر سے ہی آئس فروخت کرتی اور تعلیمی اداروں میں سپلائی بھی کرتی تھی۔

منشیات اسمگلر کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی، ملزمہ کے ساتھی فیصل سے بھی 1500 گرام چرس برآمد ہوئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے چا لان عدالت کیا جائے گا۔

اسلام آباد: انٹربورڈ کوآرڈینشین کمیشن نے امتحانی نظام میں اہم تبدیلی کردی۔آئندہ نئے تعلیمی سال سے گیارہویں اور نویں جماعت سے نئے نظام کو نافذ کیا جائے گا۔

چیئرمین انٹربورڈ کو آرڈینشن کمیشن ڈاکٹر غلام علی کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے نمبروں کے بجائے گریڈنگ نظام بھی نافذالعمل ہوگا۔

40فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہونگے گریڈنگ کے لئے ہر مضمون میں سی جی پی اے کے 5اسکیل رکھے جائیں گے،95سے100فیصد نمبرز پر جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہوگا،90سے95 فیصد نمبرز پر 4.7 جی پی اے ملے گااور گریڈ اے پلس ہوگا۔90سے 85 فیصد نمبرز پر 4۔3 جی پی اے اور گریڈ اے دیا جائے گا۔85سے80فیصد نمبرز پر 4 جی پی اے اور گریڈ ڈبل پلس بی ہوگا،80سے75 فیصد نمبرز پر 3.7جی پی اے ملے گا اور گریڈ پلس بی ہوگا۔75سے70 نمبرز پر جی پی اے 3.3 اور بی گریڈ ملے گا۔70سے60پر جی پی اے 3.0 ہوگا اور گریڈ سی ملے گا 60سے50پر سی جی پی اے 2 ہوگا اور گریڈ ڈی ہوگا۔50سے40پر جی پی اے 1ہوگا اور گریڈ ای ملے گا۔40فیصد سے کم نمبروں پر یوگریڈملے گا اور امیدوار فیل تصور ہوگا

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے چارجز ادا نہ کرنے والے طلبا کو شٹل سروس کے استعمال سے روک دیا

شٹل سروس کو اب یونیورسٹی کیمپس کے اندر سے شہر کے مختلف علاقوں کے لیے چلانا شروع کیا گیا ہے اس سے قبل شٹل سروس میں طلبا کیمپس کے باہر سے سوار ہوتے تھے۔

تاہم اب شٹل سروس پر صرف ان طلبا کو ہی سوار ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جنھوں نے اس سلسلے میں پورے سیمسٹر کے لیے شٹل سروس کی ادائیگی کی ہوگی اور ان کے پاس ٹرانسپورٹ کارڈ موجود ہوں گے، اور سروس کو بھی ملازمین کے بجائے صرف ادائیگی کرنے والے طلبا کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ پیر کو سچل کے علاقے میں داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی بس پر پتھرائو کیا گیا، بس کے شیشے توڑ دیے گئے اور اسے نقصان پہنچایا گیا۔

یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کسی طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی کیونکہ پوائنٹ طلبا کو اتار کو واپس جارہا تھا۔

ڈاکٹر ثمرین حسین کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے افراد یا طلبا جو بغیر ادائیگی بسوں میں سوار ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے ایسا کرنا ناممکن ہوگیا ہے جس کے سبب اس طرح کے رد عمل آرہے ہیں۔

ادھر تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی میں انرولڈ ڈھائی ہزار طلبا میں سے 800 کے قریب شٹل سروس کا استعمال کررہے ہیں ۔ 2023 کے نئے طلبا سے فی سیمسٹر ٹرانسپورٹ کی مد میں 7 ہزار روپے لیے جارہے ہیں جبکہ پرانے طلبا اس مد میں فی سیمسٹر 8 سے 10 ہزار روپے فاصلے/کلومیٹر کے حساب سے ادا کررہے ہیں کیونکہ پرانے طلبا کی فی سیمسٹر فیس نئے کے مقابلے میں کم ہے۔
وائس چانسلر کے مطابق ماضی میں یونیورسٹی کے ہر طالب علم سے سیمسٹر فیس کے ساتھ شٹل سروس کے چارجز لیے جاتے تھے چاہے وہ اس کا استعمال نہ بھی کرے تاہم اب یہ چارجز صرف ان طلبا سے لیے جارہے ہیں جو شٹل سروس کا استعمال کررہے ہیں

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے۔

بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں سری لنکا نیوزاور نیوزی لینڈکی ٹیموں کو مدمقابل آنا ہے تاہم اس سے قبل موسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل آج ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں بارش کا پانی فٹ تک کھڑا ہوچکا ہے۔

پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ میچ بارش کی وجہ سے برابر ہوتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں کامیابی سمیٹ لی تو پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بنگلورو میں جمعرات کو بھی 80 فیصد بارش کے امکانات ہیں جبکہ آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

اسلام آباد: ایچ ای سی کے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اِن پاکستان پراجیکٹ ٹیم نے آئی سی ٹی ریجن کے الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کےلئے تین روزہ صلاحیت سازی وکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کاانعقاد پوسٹ سیکنڈری ایجوکیشن ریفارم یونٹ نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے کیاتھا، وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت اور وفاقی نظامت تعلیم نے اسلام آباد کےا یسوسی ایٹ اور گریجویٹ کالجوں کے 70 نامزد اساتذہ کےلئے تربیت کا اہتمام کیا۔

ورکشاپ کاانعقاد تربیت کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے ماسٹر ٹرینرز نے کیا۔

ڈاکٹر محمود الحسن بٹ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایچ ای ڈی پی نے شرکا کو اپنے ویذن سے تمام متعلقہ کالجز کے لئے معیار اعلیٰ تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم میں نسبتاً کمزور کڑی رہے ہیں۔

 

اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیرِ اہتمام چوتھی بین الاقوامی انجینئرنگ ڈینز کانفرنس 13اور14 نومبر کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے علاوہ چیئرمین انجینئرنگ کونسل انجینئر نجیب ہارون سمیت ملک اور غیر ملکی مندومین شرکت کریں گے۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اورحارث روف پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آج بھارت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں حارث روف نے دس اوورز میں 85 رنز دیےجبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 90 رنز لٹائے، دونوں بالرز کو مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگے۔

اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں انڈیا کے خلاف نو اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ہے جہاں کیویز بیٹر مستحکم پوزیشن میں ہیں جب کہ پاکستانی بولرز مشکلات کا شکار ہیں۔

بنگلورو: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیدیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 400 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔

کیوی اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 68 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناسکے۔ مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3 حارث رؤف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی اسپنرز 7 میچوں میں محض 10 وکٹیں لے سکے۔

بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے اسپنرز شاداب خان، افتخار احمد، سلمان آغا اور اسامہ میر 7 میچوں میں محض 10 وکٹیں لے سکے۔

ایک زمانے کے تک اسپنرز کا راج رکھنے والی پاکستانی ٹیم کے اسپنرز ورلڈکپ میں بری طرح ناکام رہے، نیدرلینڈز کے اسپنرز 19، جنوبی افریقا کے 17، انگلینڈ کے اسپنرز 11 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے علاوہ سری لنکا واحد ٹیم ہے جس کے اسپنر محض 5 وکٹیں لے سکے ہیں۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کے تحت بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،ڈاکٹر آف فارمیسی اور بی ای آن لائن داخلے برائے سال 2024 ء کا آغازہوچکا ہے۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،اسپورٹس بزنس مینجمنٹ، بی ای (مارننگ پروگرام) اورڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) آن لائن داخلے برائے سال 2024 ء کا آغاز ہوگیاہے۔خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 08 نومبر2023 ء تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق رواں سال سے چارسالہ نئے بی ایس ڈگری پروگرام بی ایس اِن اسپورٹس بزنس مینجمنٹ کا آغازکیاگیا ہےبی ایس ڈگری پروگرام بی ایس اِن اسپورٹس بزنس مینجمنٹ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا پہلاڈگری پروگرام ہے جس کا آغازاس سال جامعہ کراچی سے ہورہاہے۔

بی ایس پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،بی ایس چائنیز، کامرس، کمپیوٹرسائنس،کرمنالوجی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹیکس،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکیشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن اوراسپورٹس بزنس مینجمنٹ شامل ہیں جبکہ بی ای میں کیمیکل انجینئرنگ اور بی ایڈ آنرز میں ٹیچرایجوکیشن شامل ہیں۔ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور دیگر داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

Page 57 of 2379